شیخو پورہ؛ مسیحی بچوں کے لیے فری سکول پر بھتہ خوروں کا حملہ، بھتہ نہ ملنے پر قتل کی دھمکیاں


شیخو پورہ (رپورٹ اصغر رحمت ، کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) 
مسیحی بچوں کے لیے فری سکول پر بھتہ خوروں کا حملہ، بھتہ نہ ملنے پر قتل کی دھمکیاں ، تفصیلات کے مطابق سائمن پیٹر نےایک ادارہ گلوبل پشین سکول پاکستان موضع جو ئیانوالہ موڑ شادمان روڈ تحصیل وضلع شیخوپورہ میں بنا رکھا ہے جس میں کر سچین بچوں کو فری تعلیم دی جاتی ہے۔

 مورخہ29.04.2022بوقت تقریبا11:30بچے سکول کے ہال میں بچے اورٹیچر مل کر  عبادت کر رہے تھے کہ اچانک ۱- رضوان بٹر عرف کاکابٹر 2۔ عمران اشرف 3۔ عدیل اشرف۔ ایاز اشرف 5۔ عظمت اشرف - عدنان اشرف پسران محمد اشرف7/8کسی نامعلوم افراد جن کو سامنے آنے پرمتاثرین شناخت کر سکتے ہیں سینہ زوری سے اسلحہ کے زور پر سیکورٹی  گارڈ ندیم احمد کو مار پیٹ کر اندر داخل ہو گئے.


یہ بھی پڑھیں:قصور مسیحی طالبہ دن دیہاڑے ہراساں، والد کی تحفظ کی اپیل


 آتے ہی رضوان بٹر عرف کاکا بٹر نے دستی اسلحہ لہراتے ہوئے کہا کہ تم کو کہا تھا کہ مجھے1،00،000روپے بھتہ دو ورنہ ہم بھی عبادت اور ادارہ نہ چلنے دیں گے جس پر الزام علیان نے سائمن ندیم کو گندی گالیاں اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے زدوکوب کرنا شروع کر دیا اور لیڈیز ٹیچرز کے ساتھ بدتمیزی کی اور الزام علیان نے دستی اسلحہ تان کر کہا کہ اگر  کوئی حرکت کی تو قتل کردینگے۔ الزام علیمان نے دیکھتے ہی دیتے سکول میں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے تقریبا3،50.000روپے کا نقصان ہوا۔ 


سائمن نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کی اور موقع پر پولیس آئی۔ ان کی اپیل ہے کہ ندیم امجد کا میڈیکل کروا کر الزام علیہان کیخلاف مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے ۔


یہ بھی پڑھیں؛ذیادتی کے لیے مسیحی بچی یا بچہ لاؤ ورنہ تمہارے ساتھ کریں گے


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی