قصور (رپورٹ؛ اصغر رحمت کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی) قصور مسیحی طالبہ دن دیہاڑے ہراساں، والد کی تحفظ کی اپیل، تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں نہم کلاس کی مسیحی طالبہ کے والد نے ایس ایچ او کو تحفظ کے لیے درخواست دے دی۔
درخواست میں بچی کے والد نے جناب ایس ایچ او صاحب کوٹ رادھا کشن ضلع قصور سے گزارش کی ہے کہ ہماری بچی کلاس نہم میں النیاز گرلز ہائی سکول محلہ ٹیچر کالونی میں پڑھنے رکشا پر آتی جاتی ہے ۔ راستے میں راستے میں ایک لڑکا عمر کمہار اورتین نامعلوم آوارہ لڑکے راستے میں اکثر مشکوک حرکات کرتے ہیں اور آتے جاتے وقت بچی کو ہراساں کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ذیادتی کے لیے مسیحی بچی یا بچہ لاؤ ورنہ تمہارے ساتھ کریں گے
انہوں نے درخواست میں کہا کہ مورخہ 29 اپریل 2020 بروز جمعہ بوقت دوپہر 12:30 پر میں اپنی بیٹی کے ساتھ سڑک پر سے جا رہا تھا اس دوران عامر کمہار اپنے حمام سے استرا اور قینچی لے کر ہمارے اوپر حملہ آور ہوا جس کی اطلاع ہم نے15 پر دوپہر کو بوقت ساڑھے بارہ بجے دی کال کے دوران ہی عامر کمہار ہمیں دھمکیاں لگاتا رہا ، ہم نے بڑی مشکل سے جان بچائی۔ بچی کو پاس ہی ہمسایوں کے گھر میں محفوظ کیا ۔
بچی کے والدے نے درخواست میں ایس ایچ او سے اپیل کی ہے کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ ان آوارہ لڑکوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ان آوارہ لڑکوں کی رہائش محلہ ٹیچرز کالونی نزد عزیز ٹاؤن نزد حاجی عبدالغنی قبرستان کوٹ رادھاکشن ہے ہمارا تعلق ایک مسیحی اقلیتی گھرانے سے ہے ہماری مدد کی جائے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation