چیئرمین رواداری تحریک اب کہاں اور کس حالت میں ہیں ؛ جانئے اس رپورٹ میں


 چیئرمین پاکستان رواداری تحریک جناب سیمسن سلامت صاحب جو کہ ایک معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہیں گزشتہ دنوں بلند فشارِ خون کے باعث ایک نجی ہسپتال میں ایمرجنسی بنیادوں پر ایڈمٹ ہوئے اور جہاں ان کی ٹریٹمنٹ ہوئی۔ 

ایک معروف سماجی و سیاسی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ وہ ملنسار، خوش اخلاق اور غریبوں کی داد رسی کرنے والی شخصیت ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی طبیعت ناسازی کی پوسٹس پڑھ کر نوائے مسیحی پر سیمسن سلامت صاحب کی خیریت دریافت کرنے والے لوگوں کے پیغامات اور کالز کا خاصہ رش ہوگیا۔


لوگ چیئرمین رواداری تحریک کی خیریت دریافت کرنا چاہتے تھےمگر ان کے قریبی ذرائع بھی اس وقت رسپانڈ نہیں کرپارہے تھے۔ اب چیئرمین رواداری تحریک کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بہت بہتر ہیں تاہم ٹریٹمنٹ جاری ہے۔

 

چیئرمین صاحب کی تنظیم کی طرف سے خیریت دریافت کرنے والے افراد کو شکریہ ادا کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پیغام میں جلد فرداً فرداً جواب دینے اور شکریہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ 


سوشل میڈیا پوسٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سماجی شخصیت تنویر گلزار جو کہ امریکہ میں مقیم ہیں وہ بھی چیئرمین سیمسن سلامت صاحب کی خیریت دریافت کرنے ہسپتال ان کے پاس پہنچ چکے ہیں۔ 


یہ بھی پڑھیں؛عالمی یوم رواداری پر چئیرمین رواداری تحریک سیمسن سلامت کا پیغام


برطانیہ سے سماجی و سیاسی شخصیت جناب دلنواز صاحب نے بھی چیئرمین رواداری تحریک کی خیریت اور صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

چیئرمین نوائے مسیحی شکیل انجم ساون نے اپنے بیان میں چیئرمین رواداری تحریک کے لیے ینک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ جلد سیمسن سلامت صاحب اپنی معمول کی زندگی کی طرف مصروف دکھائی دیں گے۔ 


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی