![]() |
مسیحی طلبہ و طالبات کو منہاج یونیورسٹی سے اعلی تعلیم کے حصول کیلئے خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی |
لاہور: مورخہ 29 مارچ 2022 کو منہاج یونیورسٹی لاہور اور کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا۔
یہ بھی پڑھیں؛عرب دنیا کا سب سے بڑا کیتھولک چرچ بحرین میں کھول دیا گیا
جس کے تحت مسیحی طلبہ و طالبات کو منہاج یونیورسٹی سے اعلی تعلیم کے حصول کیلئے خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن کی قیادت فضیلت ماب آرچ بشپ سبیسٹین فرانسس شاء ، چئرمین کیتھولک بورڈ آف ایجوکیشن نے کی جبکہ منہاج یونیورسٹی کی نمائندگی وائس چانسلر جناب ساجد محمود صاحب نے کی۔
یہ بھی پڑھیں؛کمشنر راولپنڈی کی بشپ جوزف ارشد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اس موقع پر باقاعدہ MoU پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں دونوں اداروں نے آپس میں مزید تعاون کا اعادہ کیا تا کہ ضرورت مند مسیحی طلبہ و طالبات کی اعلی تعلیم کے حصول میں معاونت کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ دونوں مذاہب کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ ملے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation