مسیحی سٹوڈنٹس ماریہ شمعون کی طرح حالات کا مقابلہ کرکے اپنی صلاحیتوں کو منوائیں؛ممبر قومی اسمبلی شنیلا روت

مسیحی سٹوڈنٹس ماریہ شمعون کی طرح حالات کا مقابلہ کرکے اپنی صلاحیتوں کو منوائیں؛ممبر قومی اسمبلی شنیلا روت


گوجرانوالہ(نوائے مسیحی نیوز) چند دا قلعہ گوجرانوالہ میں سکول کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور CEO سکول جناب ریورنڈ ڈیوڈ جارج کی دعوت پر 
 محترمہ شنیلا روت صاحبہ( ایم این اے) ،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے بین المذاہب ہم آہنگی نے بطور چیف گیسٹ سکول کے پروگرام میں شرکت فرمائی.


محترمہ شنیلا روت صاحبہ کی پروگرام میں آمد پر سکول سٹاف پرنسپل اور بچوں کی طرف سے پرجوش استقبال کیا گیا ۔


یہ بھی پڑھیں؛ شنیلا روت ،ایم این اے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کی پشاور آمد ،قاتلانہ حملے میں شہید پادری پاسٹر ولیم سراج کے اہل خانہ سے تعزیت


سکول کے بچوں نے ویلکم گیت گا کر مہمانوں کا استقبال کیا. 

سکول کے پرنسپل ،سٹاف کی طرف سے محترمہ شنیلا روت

صاحبہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مالا پہنائی گئی

سکول کے CEO نے محترمہ شنیلا روت صاحبہ کا پروگرام 

میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛شنیلا روت صاحبہ مالاکنڈ ریجن نے کے پی کے حلف برداری تقریب میں شرکت کی


محترمہ شنیلا روت صاحبہ نے پروگرام میں خطاب کیا

اور کہا کہ چند دا قلعہ میں بچوں کو تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنے پر سکول کے سٹاف ,پرنسپل مباکباد کے مستحق ہیں 



محترمہ شنیلا روت صاحبہ نے سکول کے بچوں کو خوب محنت کرنے کی تلقین کی اور سکول کے سٹاف اور بچوں کو کوئٹہ میں مسیحی اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کی مثال بھی دی اور مسیحی قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون کو خراج تحسین بھی پیش کیا اس موقع پر شاہد سندھو ترجمان ٹو ( ایم این اے)

ڈاکٹر جان محبوب سابقہ صدر پی ٹی آئی و دیگر رہنما ہمرا تھے

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی