معروف مسیحی سماجی کارکن کے رابطہ آفس کا افتتاح، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت


حیدرآباد سندھ (نوائے مسیحی نیوز) معروف مسیحی سماجی کارکن بوٹا امتیاز مسیح کے رابطہ آفس کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 

یہ بھی پڑھیں؛رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ حاصل کرنے پر بوٹا امتیاز کو آرچ بشپ لاہور ڈایوسیس کی مبارکباد


اس موقع پر سماجی ورکر بوٹا امتیاز نے نوائے مسیحی کو تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ میں پاک پروردگار کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر بجا لاتا ہوں جس نے میری دیرینہ خواہش پوری فرمائی اور سال نو 2022 کے آغاز یکم جنوری 2022 کو میرے "سماجی رابطہ آفس" کے قیام کو ممکن بنایا۔


 پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق حیدرآباد ریجن کی اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر میڈم غفرانہ آرائیں، سندھ ہیومن رائیٹس کمیشن حکومت سندھ کی میمبر پشپا کماری، مسسز وائیلٹ امتیاز، مسسز اقبال سلیم بھٹی، مس نسرین کرم مسیح، مسسز صوبہ بھٹی اور مسسز رضیہ ارشد خان نے اپنے دست مبارک سے ربن اور کیک کاٹ کر ہاؤس نمبر 421, سینٹ جوزف کالونی یونٹ نمبر 10 لطیف آباد حیدرآباد میں باقاعدہ طور پر آفس کا افتتاح فرمایا۔ 


یہ بھی پڑھیں؛بوٹا امتیاز مسیح کو"شہری کیٹیگری" میں "رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ 2021" سے نوازا گیا


اس موقع پر چوہدری یعقوب عزیز مسیح، صوبہ بھٹی ایڈووکیٹ، اشرف رضا خان، وکٹر گلزار گل، وارث صادق راجپوت،خالد مسیح گل، سلیم مسیح بھٹی، شارون جون بھٹی، ہیری جون بھٹی، ارشد خان، مجید مسیح مٹو، نزاکت کھوکھر، اشفاق راجپوت، پطرس ملک، حفیظ مسیح بھٹی، مسسز راجا غوری، مسسز جاوید، مسسز نزاکت کھوکھر، مسسز کرسٹوفر کولمبس، مس سحر جاوید، جینیکا بوٹا امتیاز، ایوا نینسی، ایلینا ہیلری، عالیشان بورٹ، ایڈگر نوئیل کھوکھر، شناور غوری، عنایا اشفاق, ایڈنا روز اور بوٹا امتیاز بھی موجود تھے۔


 آفس کی افتتاحی تقریب کے اختتام پر خالد مسیح گل نے تمام شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی۔ 


تقریب کے شرکاء نے بوٹا امتیاز کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی