تنخواہوں میں اضافہ، سینٹ بونا وینچرز سکول عیسیٰ نگری پھلیلی حیدرآباد نے محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کے ریجنل آفس حیدرآباد کو یقین دہانی کرادی |
حیدر آباد (نوائے مسیحی نیوز) کیتھولک ایجوکیشن بورڈ حیدرآباد کے زیر انتظام چلنے والے سکول میں سرکار کی مقرر کردہ کم از کم تنخواہ پر عملدرآمد نہ کرنے اور اساتذہ و دیگر عملے کی تنخواہیں کم کرنے پر سوشل ورکر و ہیومن رائیٹس ایکٹیوسٹ بوٹا امتیاز کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ حیدرآباد کو 2021-6-9 کو دی گئی درخواست پر محکمہ نے سکول سے جواب طلب کرلیا۔
سکول انتظامیہ نے موقف پیش کیا ہے کہ سکول کی فیس انتہائی مناسب ہے جس کا مقصد منافع کمانا نہیں ہے۔ سکول انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ کورونا کے باعث تمام سکول مالی مشکلات کا شکار ہیں یہی صورتحال سینٹ بوناوینچر سکول کو درپیش ہے اس لیے سکول کو سندھ مینمم ویجز ایکٹ 2015 پر عملدرآمد کے لیے کچھ مہلت درکار ہے۔
ضرور پڑھیں؛معروف مسیحی سماجی کارکن کے رابطہ آفس کا افتتاح، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
سکول انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ نئے مالی سال 2022-23 میں ہم مینمم ویجز ایکٹ 2015کے مطابق اساتذہ اور دیگر عملے کو تنخواہیں ادا کریں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation