بوٹا امتیاز مسیح کو"شہری کیٹیگری" میں "رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ 2021" سے نوازا گیا

بوٹا امتیاز مسیح کو"شہری کیٹیگری" میں "رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ 2021" سے نوازا گیا

سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ( سی پی ڈی آئی) اور 53 سماجی اداروں پر مشتمل سی آر ٹی آئی کے زیر اہتمام رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ 2021 کی تقریب کا انعقاد ہوٹل ہل ویو اسلام آباد میں کیا گیا۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛

مسیحی بیٹی مناہل نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے مسیحی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

 

تقریب میں 3 کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والے افراد کا انتخاب کیا گیا جس میں شہری، صحافی اور پبلک انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) شامل تھے۔وفاقی حق معلومات کے قانون سمیت صوبائی رائٹ ٹو انفارمیشن کے قوانین کا مستقل مزاجی و کامیابی کے ساتھ استعمال کرنے کے اعتراف میں حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والے سوشل ورکر و ہیومن رائیٹس ایکٹیوسٹ بوٹا امتیاز مسیح کو"شہری کیٹیگری" میں
"رائٹ ٹو انفارمیشن چیمپئن ایوارڈ 2021" سے نوازا گیا۔

 

 

 یہ ایوارڈ بوٹا امتیاز نے تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان انفارمیشن کمیشن حکومت پاکستان کے چیف انفارمیشن کمشنر جناب اعظم صاحب سے وصول کیا۔ تقریب میں انفارمیشن کمشنر جناب زاہد عبداللہ، انفارمیشن کمشنر جناب فواد ملک، سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے جناب اعجاز عامر، سی آر ٹی آئی کے جناب آفتاب عالم، سی پی ڈی آئی کے جناب سید رضا علی، آئی ایم آر ایف کے چیئرمین جناب سیموئیل پیارا سمیت صحافیوں و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ 

 

 یہ بھی پڑھیں؛مسیحی بیٹی کیرل سہیل نے مائیکرو سافٹ کا بڑا اعزاز حاصل کرلیا

 

تقریب کے اختتام پر ایوارڈز وصول کرنے والے چیمپئنز و شرکائ نے ملک بھر میں آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت عوام میں حق معلومات کے شعور کو ا±جاگر کرنے کے لیے کی جانے والی عملی کوششوں پر سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ( سی پی ڈی آئی) اور سی آر ٹی آئی کی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی