مسیحی پرستار انعم اشرف کا گیت "یسوع آ، یسوع آ" رلیز کے لیے تیار

مسیحی پرستار انعم اشرف کا گیت "یسوع آ، یسوع آ" رلیز کے لیے تیار
 مسیحی پرستار انعم اشرف کا گیت "یسوع آ، یسوع آ" رلیز کے لیے تیار

 مسیحی پرستار انعم اشرف کا گیت "یسوع آ، یسوع آ" رلیز کے لیے تیار ہوچکا ہے۔ جلد یہ گیت وہ اپنے یوٹیوب چینل سے رلیز کریں گی۔ 


یہ بات مسیحی پرستار انعم اشرف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے حوالے سے بہت سے گیت تیار کئے جارہے ہیں ۔ مگر اس سے قبل یہ Worship Songرلیز کیا جائے گا۔ 

 

یہ بھی پڑھیں؛مسیحی پرستار تہمینہ طارق کا نیا مسیحی گیت "مسیحا نے مجھے بچایا ہے" رلیز ہوگیا

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم زندگی میں بہت سے منصوبے بناتے ہیں مگر یہ خدا کی مرضی ہے کہ وہ کونسا منصوبہ ہماری زندگی میں مکمل کرے۔ میں اپنی پرستش اور گیتوں کے پراجیکٹس میں خدا کی مرضی دیکھتی ہوں۔ 


اس کے ساتھ مجھے اپنے مسیحی بہن بھائیوں، سے عزت، محبت ، پیار اور دعائیں چاہئیں ہوتی ہیں۔ جو ہمیشہ مسیح کے چاہنے والے ہمیں دیتے ہیں۔ 

 

یہ بھی پڑھیں:پرستار عاقب جاوید اور عظیم سموئیل کانیا مسیحی گیت” روح سے معمور“ رلیز کردیا گیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آج کل خدا کا پیغام اور پرستش لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ خدا کے لوگوں تک ٹیکنالوجی کے ذریعے پہنچا جائے۔ 

 

میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو فالوررز ہیں وہ خدا کی پرستش اور کلام کے لیے ہمیں فالو کرتے ہیں

 

 یہ بھی پڑھیں؛معروف گاسپل سنگر تہمینہ طارق نے ماﺅں کے عالمی دن پر خصوصی گیت رلیز کردیا

 

انہوں نے ہمیشہ حوصلہ افزائی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگوں کے ذریعے ہی ہمارا حوصلہ بھی بڑھتا ہے۔ 

 

انہوں نے خدا کے لوگوں کے باہمی روابط، معلومات کی فراہمی اور خدا کے پرستاروں کے نئے گیت مسیحی ایمانداروں پہنچانے میں نوائے مسیحی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔  


مزید پڑھیں؛”جو کُجھ کراں ، کراں خدا تیرے جلا ل دے لئی“ رلیز کے لیے تیار

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی