راولپنڈی (رپورٹ؛ تریضہ پیٹر ) معروف گاسپل سنگر تہمینہ طارق نے ماﺅں کے عالمی دن پر خصوصی گیت رلیز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سال ماﺅں کا عالمی دن منانے کے لیے معروف پاکستانی مسیحی پرستار تہمینہ طارق نے ماں کے موضوع پر خصوصی گیت رلیز کردیا ہے جس کا عنوان ہے ”بن ماں جیسے“۔
یہ بھی پڑھیں:پرستار عاقب جاوید اور عظیم سموئیل کانیا مسیحی گیت” روح سے معمور“ رلیز کردیا گیا۔
نوائے مسیحی سے بات کرتے ہوئے تہمینہ طارق کا کہنا تھا کہ میں نے ماں کے عنوان سے پہلی دفعہ گیت گایا ہے اور یہ اپنی ماں کے نام کرتی ہوں۔ میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ خدا نے اتنی اچھی ماں دی ہے جو میرے کام میں بھی میری سپورٹ کرتی ہیں اور ہر طرح کی قربانی دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ماں کے لئے بہت خوشی ہے کہ وہ بھی اس گیت میں میرے ساتھ شریک ہیں۔ زمین پر خدا کا سب سے بڑا تحفہ ماں ہے۔ امید ہے کہ آپ کو یہ گیت پسند آئے گا۔
یہ گیت شوکت بھٹی شیکی کی پیش کش ہے۔ جنہوں نے اس گیت کو بڑے دل اور پیار سے لکھا ہے۔ گیت کو کمپوز نوید بھٹی نے کیا ہے جبکہ میوزک شیری خان نے ترتیب دیا ہے۔ ڈائریکٹر کاشی ہنس ہیں۔
مزید پڑھیں؛”جو کُجھ کراں ، کراں خدا تیرے جلا ل دے لئی“ رلیز کے لیے تیار
یہ گیت تہمینہ طارق جاوید کے آفیشل یوٹیوب چینل پر رلیز کردیا گیا ہے جہاں ویورز کی بڑی تعداد اسے سن رہی ہے اور ماﺅں کے عالمی دن کو منانے کے لیے خوبصورت جذبات سے لبریز ہورہی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation