واٹس ایپ پر اب انسٹا اور فیس بک کی کون سی دلچسپ خصوصیات استعمال کی جا سکتی ہیں؟

واٹس ایپ پر اب انسٹا اور فیس بک کی کون سی دلچسپ خصوصیات استعمال کی جا سکتی ہیں؟

تحریر شکیل انجم ساون

موجودہ زمانے میں ٹیکنالوجی کی ترقی کی بات کی جائے تو پیغام رسانی میں آسانیاں پیدا کرنے والی ایپ واٹس ایپ کا ذکر ہر موبائل صارف کے لبوں پر آتا ہے۔ واٹس ایپ نے ان تمام امور کو آسان کردیا جن کے لیے ای میل اور ایسی دیگر سروس کو استعمال کرنا پڑتا تھا اب یہ امور چند کلکز کے ذریعے سرانجام دئے جاسکتے ہیں۔ 

 

گزشتہ کچھ سالوں میں واٹس ایپ جہاں مقبول ہوا وہیں اس کے ڈویلپرز نے متعدد تبدیلیاں اور سہولتیں متعارف کرائی ہیں جن میں سے کچھ صارفین نے پسند کیں اور چند ایک کو تنقید کا سامنا رہا جس میں گزشتہ سال اینڈ ٹو اینڈ پرائیوسی زیر بحث رہی۔ 

 

اب واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے انسٹاگرام اور فیس بک جیسے 'میسج ری ایکشن' فیچر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛

مسیحی بیٹی کیرل سہیل نے مائیکرو سافٹ کا بڑا اعزاز حاصل کرلیا

 

یہ فیچر ایپ پر موجود پیغامات پر جذبات کے اظہار کے لیے متعارف کرایا جائے گا ، جس کی فی الحال جانچ جاری ہے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے لیے ہوگا۔

 

رپورٹ کے مطابق میسج ری ایکشن کا فیچر پہلے ہی انسٹاگرام اور فیس بک پر دستیاب ہے ، جو جلد ہی واٹس ایپ پر دستیاب ہوگا ، جس کے تحت صارفین خوشی ، غم اور غصے سمیت مختلف جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔

 

یہ فیچر ان تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا جن کے پاس واٹس ایپ کا تازہ ترین ورژن ہے۔

 

  یہ بھی پڑھیں؛کوڈ ٹو چینج کی بانی عفت روز گل ”ونڈر وومن ایمسٹرڈیم“ میں شامل 

 

یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے دستیاب ہوگا ، تاہم ، اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا اس کے لیے کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی