کوڈ ٹو چینج کی بانی عفت روز گل ”ونڈر وومن ایمسٹرڈیم“ میں شامل

ایمسٹرڈیم(رپورٹ؛ ایاز مورس) ڈیجیٹلentrepreneur


اور کوڈ ٹو چینج نامی، غیر منافع بخش آرگنائزیشن کی بانی عفت گل کو ”ونڈر ومن ایمسٹرڈیم“ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛اصل ہیرو تو اقبال مسیح ہے

اس فہرست میں نیدرلینڈ کی دس خواتین کو جنہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کام کیا ہے اور عالمی سطح پر خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے خاطر خواہ خدمات سرانجام دی ہیں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عفت گل کو ان کی کاوشوں کی وجہ سے 2020ءمیں یونیسیف (UNESCO) نے Prize for Girls اور ساوئتھ ایشیا فاوئنڈیشن نے ویمن ایجوکیشن کے لئے منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ذیشان لبھا مسیح ، مسیحی قوم کے ہیرو ہیں؛


عفت گل 2010ءسے خواتین کی ڈیجیٹل انڈسٹری میں شمولیت کی بھر پور انداز میں حمایت کر رہی ہیں۔ لیبیا میں پیدا ہونے والی عفت گل کی پرورش لیبیا اور مالٹا میں ہوئی۔ عفت گل کے والد پطرس گل پاکستان، ضلع لیہ سے تعلق رکھتے تھے اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ہمیشہ سرگرم رہے اس لئے انہوں نے بہت چھوٹی عمر ہی سے عفت گل کو گھر میں کمپیوٹر لا کر دیا۔ عفت گل کمپیوٹر پر کئی کئی گھنٹے صرف کرتی، خود ہی کمپیوٹر کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اس نے کمپیوٹر کی تعلیم، اہم معلومات تک رسائی کی افادیت کا اندازہ لگا لیا۔

یہ بھی پڑھیں؛فخر مسیحی قوم نائلہ اسیس نے جنرل نشست پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں جگہ بنالی

 

عفت گل کی کم عمری میں ہی جب اس کا خاندان اپنے آبائی وطن پاکستان واپس لوٹا آیا توعفت گل کو اس بات کی اہمیت کا احساس ہوا۔ آج عفت گل عالمی سطح پر ایک موثر آواز بن چکی ہیں.وہ الگورتھم اور NLP کی اپروچ استعمال کرتے ہوئے ڈیجیٹل اسٹارلنگ خواتین کے ٹیلنٹ کو ابھرتی ہوئی مارکیٹ تک پہنچنے اور ان کو تمام انڈسٹریز میں عالمی سطح پر کیرئیر کے کئی مواقع فراہم کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛فخرِ مسیحی قوم شانزہ ماریہ سب انسپکٹر تعینات

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی