پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے ؛ کھیل داس کوہستانی

پاکستان کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔ اس معیشت کو نواز شریف کی ضرورت ہے۔نواز شریف آئے گا اس ملک کی جو انہوں نے تین سال تباہی کی ہے ان تین سالوں میں معیشت کو بٹھایا ہے وہ معیشت بحال ہوگی اور نواز شریف اس ملک کو سنبھالے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے اقلیتی راہنما ایم این اے کھیل داس کوہستانی نے اسمبلی میں اظہار کرتے ہوئے کیا۔

 

یہ بھی پڑھیں:اقلیتی راہنماؤں نے جس طرح مسائل سینیٹ واسمبلی میں اُٹھائے وہ قابل تحسین ہے؛ روحیل ظفر شاہی

 

ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے جو ہماری لیڈر شپ کے خلاف غلط بات کرے گا اسے ایسا ہی جواب ملے گا۔ کسی کو مریم نواز کے خلاف بات نہیں کرنے دیں گے میں ان کا بھائی اسمبلی میں بیٹھا ہوں۔ مخالفین سوچ سمجھ کر ہماری لیڈرشپ کا نام لیا کریں۔ ہماری لیڈر شپ کے خلاف انتقامی سیاست کی گئی مگر ہم جھکنے والے نہیں ہیں۔

 


 یہ بھی پڑھیں؛خلیل جارج کو اقلیتی امور کی وزارت ملنے پر مقامی مسیحی قیادت کی طرف سے مبارکباد

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کے لیے جانیں بھی دیں گے قربانی بھی دیں گے۔ اس ملک میں سول بالادستی ہوگی اس پارلیمنٹ کی بالا دستی ہوگی۔ اس کے لیے ہم ہر حد تک جدوجہد کریں گے تحریکیں چلائیں گے۔ مسلم لیگ نواز ایک تحریک کا نام ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہوگی
کھیل داس کوہستانی ایک پاکستانی سیاستدان ہیں جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے ممبر ہیں۔


مزید پڑھیں؛منسٹر اعجاز عالم کو روایتی "پرنا" اور مٹھائی پیش کی گئی

 

وہ 2018 کے عام انتخابات میں اقلیتوں کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی میں منتخب ہوئے تھے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی