منشیات ایک لعنت ہے اور اس کی منزل موت ہے ; اعجاز عالم آگسٹین

منشیات ایک لعنت ہے اور اس کی منزل موت ہے یہ بات صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور جناب اعجاز عالم آگسٹین نے عالم یوم برائے انسداد منشیات کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہی۔

 

یہ بھی پڑھیں؛مسیحی آبادی یوحنا آباد کو ماڈل سٹی بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے؛ اعجاز عالم آگسٹین

 

ان کا کہنا تھا  کہ آج اس منشیات کے خلاف عالمی دن پر میرا پیغام ہے کہ منشیات سے خود بھی بچ کر رہیں،اور اپنی نسلوں کو بھی بچائیں، صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے منشیات کےخلاف جنگ میں حکومت کاساتھ دیں۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛منسٹر اعجاز عالم کو روایتی "پرنا" اور مٹھائی پیش کی گئی

 

 انسداد منشیات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے مقصد کے لئے ہر سال 26 جون کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

منشیات کا زہر ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ، بہت سارے خاندان ایسے ہیں جو اپنے نشے کے عادی بچوں کے مستقبل کے لئے بے چین ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں؛منسٹر اعجاز عالم اور مہندر پال سنگھ کی ثمر ناظر کے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے آمد

 

ہمارے نوجوان معاشرتی رد عمل اور نامناسب رہنمائی کی وجہ سے اکثر نشہ کی لعنت کو اپناتے ہیں۔ آج ، ہماری نوجوان نسل نہ صرف منشیات ، شراب ، جوا اور دیگر لتوں میں ملوث ہوکر اپنی زندگیوں کو برباد کررہی ہے بلکہ اپنے اہل خانہ کو تکلیف اور رسوا کا باعث بنا رہی ہے۔ ملک و قوم کی ترقی اور مستقبل کے ضامن ، یہ نوجوان مجرم بن رہے ہیں کیوں کہ نشہ آور جسم سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتا ہے۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛پی ٹی آئی منارٹی ونگ کے اہم راہنما کے والد انتقال فرما گئے۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی