وزیر آباد (رپورٹ ؛ راحت زمرد کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی )پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹریٹ آفس میں آج انصاف مینارٹی ونگ سنٹرل پنجاب کے تمام عہدیدران نے اپنے عہدوں کا باقائدہ طور پر حلف اٹھا لیا ہے حلف مرکزی صدر پی ٹی آئی مینارٹی ونگ محترمہ شنیلا روت صاحبہ نے لیا ۔
تقریب حلف برداری میں سنٹرل پنجاب پی ٹی آئی کے صدر جناب اعجاز احمد چوہدری ,مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جاوید قمر سندھو،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری گرمیٹ سنگھ ،روبنسن عزیز فرانسس نے مہمان خصوصی شرکت کی۔
ملک میں کررونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کے مطابق بہت کم تعداد میں پروگرام ترتیب دیا گیا حلف اٹھانے والے عہدیدران میں صدر جان محبوب، جنرل سیکرٹری اظر عادل،نائب صدر آصف مسیح کھوکھر،نائب صدر میڈم سدرہ شہباز،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اشرف مائیکل،سیکرٹری اطلاعات شاہد سندھو ، سیکرٹری فنانس ثمر ناظر، ڈپٹی جنرل سیکرٹری وسیم بھٹی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابد سید گل،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شماس نزیل،جوائنٹ سیکرٹری صفیہ منیر جیکسن،جواٹنٹ سیکرٹری مریم گولڈن، جوائنٹ سیکرٹری نوخیز کھوکھر،جوائنٹ سیکرٹری،عثمان رشید،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری نزیر اقبال، شامل ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation