وزیر آباد (رپورٹ ؛راحت زمرد کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) علی نگر وزیر آباد کے علاقہ حسن کٹھور میں نعمان مسیح اور اس کی والدہ کو گولیاں مارکر جاں بحق کرنے والے مجرم حسن بٹ کو ایس ایچ او عرفان بھنڈر نے 48 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر کے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بریکینگ :عثمان مسیح اور اس کی والدہ کا قاتل گرفتار
انہوں نے قاتل کی ماں کو موقع سے ہی اوربعد میں اس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں مرکزی مجرم کو پشاور سے گرفتار کرکے شاندار کارکردگی اور فرض شناسی کا ثبوت دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛وزیر آباد میں قتل ہونے والے مسیحی ماں بیٹا کی زندگی کے متعلق جانیں
ان کے اس عمل کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی اور ڈھیروں دعائیں سمیٹ رہے ہیں۔ خاص طور پر پاکستانی مسیحیوں کی بڑی تعداد نے ملک و بیرون ملک سوشل میڈیا پر انہیں خوب سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛نالی کے تنازعہ پر قتل کردئے جانے والےمسیحی ماں بیٹے کی جنازعہ کی رسومات ادا
نوائے مسیحی چیئرمین شکیل انجم ساون، کوآرڈینیٹر یوکے دل نواز،، کوآرڈینیٹر وزیر آباد راحت زمرد سمیت تمام ممبران نے ایس ایچ او جناب عرفان بھنڈر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی صحت و لمبی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں؛گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation