لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں خواجہ سرائ کمیونٹی کا ایک روزہ میڈیا سینسی ٹائزیشن ٹریننگ پروگرا م۔
ٹریننگ پروگرام میں صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین کی خصوصی شرکت۔
تربیتی اجلاس میں میڈیا، کمیونٹی، سول تنظیم وغیرہ کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
ڈائریکٹر پروگرام کے ایس ایس ماہ نور چوہدری نے تربیتی پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈا لی۔
کمیونٹی نمائندگان کی جانب سے صوبہ بھر میں خواجہ سرائ کمیونٹی پر تشدد کی روک تھام اور صوبائی سطح پر قانون سازی پر زور دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور کے زیر صدارت انٹرفیتھ ہارمنی پالیسی مشاورتی اجلاس
اس موقع پر صوبائی وزیر ابرائے اقلیتی امور و انسانی حقوق جناب اعجاز عالم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا
پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ سرائ کمیونٹی کے تحفظ کیلئے قانون سازی سمیت دیگراقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں
ٹرانس جینڈر شہریوں کو صحت، وراثت اور روزگار کا حق حاصل ہے۔
تحریک انصاف کے دور حکومت میں خواجہ سرائ کمیونٹی کے لئے بے شمار اقدامات کیئے گئے ہیں۔
ٹرانسجنڈر کمیونٹی ایکٹ پنجاب 2020 کا مسودہ حتمی مراحل میں پہنچ چکا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹرانس جینڈر برادری کواحساس پروگرام کے تحت امداد فراہم کی گئی ہے۔
صوبائی وزیر کی اسلام آباد میں خواجہ سرائ نایاب علی پر نامعلوم افراد کیجانب سے حملہ کی پر زور مذمت
ایسے گھناو¿نے جرم میں ملوث افراد بہت جلد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے اور ان کوقرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،صوبائی وزیر کی یقین دہانی۔
سیشن کے اختتام پر خواجہ سرائ کمیونٹی کی جانب سے نایاب علی پر حملہ کے خلاف ایک مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی
کمیونٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ مستقبل میں اسطرح کے واقعات کی روک تھام کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation