نوائے مسیحی
آفیشل پالیسی، گائیڈ لائن اور تنظیمی ڈھانچہ
فہرستِ مضامین (فوری رسائی)
نوائے مسیحی کیا ہے؟
نوائے مسیحی پاکستانی مسیحیوں کا ایک کمیونٹی بیسڈ انفارمل ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے جو خالصتاً رضاکارانہ تعاون سے چل رہا ہے۔ ہمارا مقصد پاکستانی مسیحیوں کی روزمرہ زندگی، مسائل، کامیابیاں، ٹیلنٹ اور مثبت سرگرمیوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ ہماری آواز ملک و بیرونِ ملک تک پہنچے۔
وژن
نوائے مسیحی کا وژن ہے کہ پاکستانی مسیحیوں کی آواز اور شناخت کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مؤثر، باوقار اور بروقت انداز میں اجاگر کیا جائے۔
مشن
ملکی و بین الاقوامی سطح پر ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا ہے جس میں دنیا بھر میں موجود پاکستانی مسیحیوں کی اپ ڈیٹ اس پلیٹ فارم کے ڈیجیٹل سیٹ اپ سے منظر عام پر آئیں۔ یہ خبریں اور معلومات دنیا بھر میں موجود کوآرڈینیٹرز کے نیٹ ورک کے ذریعے وصول کی جائیں۔
نوائے مسیحی کا تنظیمی ڈھانچہ
نوائے مسیحی کا ڈھانچہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پلیٹ فارم کی سرگرمیاں ایک منظم اور مربوط نظام کے تحت چلیں، اور ہر سطح پر ذمہ داریاں واضح ہوں:
- بانی و چیئرمین: پلیٹ فارم کے بانی اور اصل روحِ رواں۔ نوائے مسیحی کا وژن، آئندہ پالیسی اور حتمی اختیارات انہی کے پاس ہوتے ہیں۔ کسی بھی بڑے فیصلے، پالیسی تبدیلی یا تنظیمی ترمیم کے لیے آخری اتھارٹی۔
- چیف کوآرڈینیٹر: قومی سطح پر پلیٹ فارم کا تنظیمی نظم و نسق برقرار رکھنا اور تمام کوآرڈینیٹرز کے ساتھ رابطے میں رہنا۔
- ڈیجیٹل میڈیا ایڈیٹر: تمام آن لائن مواد، خبریں اور رپورٹس کی صوبائی و ذیلی کوآرڈینیٹرز سے وصولی اور ایڈیٹنگ۔ مواد کو حتمی طور پر شائع کرنے کے لیے ہیڈ آفس کو بھیجنا اور چیف ایڈیٹر کی حتمی منظوری کے بعد شائع کرانا۔
- ممبر شپ کوآرڈینیٹر: ممبرشپ کے لیے امیدواروں کی درخواستیں یا کالز موصول کرنا۔ ان سے ادارے کے اصول و ضوابط طے کرکے ممبرشپ کے لیے حتمی فیصلہ کرنا اور فیس و کاغذات ہیڈ آفس بھیجنا۔
- انٹرنیشنل کوآرڈینیٹرز: بیرون ملک موجود پاکستانی مسیحیوں کی سرگرمیاں اور خبریں فراہم کرنا، وہاں نوائے مسیحی کو متعارف کرانا اور نئے ممبرز شامل کرنا۔
- ڈویژنل / ضلعی / تحصیل کوآرڈینیٹرز: اپنے متعلقہ انتظامی دائرے (ڈویژن، ضلع، تحصیل) کی سطح پر خبریں فراہم کرنا، تنظیم سازی کرنا اور پلیٹ فارم کی آگاہی و تشہیر کے لیے کام کرنا۔
- ریپریزنٹیٹیو (نمائندہ): بانی و چیئرمین جس جگہ خود نہ پہنچ سکیں وہاں کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کرتے ہیں۔ یہ ایک عارضی یا حسبِ ضرورت انتظامی ذمہ داری ہوتی ہے جو جاری شدہ تحریری اتھارٹی (معیاد کی تاریخ کے ساتھ) دی جاتی ہے۔
ممبر بننے کا طریقہ اور اصول و ضوابط
نوائے مسیحی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے ہماری ویب سائٹ پر دستیاب آن لائن رجسٹریشن فارم پر کریں یا درج ذیل نمبرز پر ٹیکسٹ میسج کریں:
| مقصد | رابطہ نمبر |
|---|---|
| آفیشل رابطہ نمبر | 03448872540 |
| خبر بھیجنے کے لیے | 03213389113 |
| ٹیم ممبر بننے کے لیے | 03337977065 / 03088521698 |
کال کرنے سے قبل اہم شرائط (لازمی پڑھیں):
- وژن و مشن سے اتفاق: امیدوار کو نوائے مسیحی کے وژن اور مشن سے عملی طور پر اتفاق کرنا ہوگا اور اصولوں پر عمل کا عہد کرنا ہوگا۔
- ذاتی صلاحیتوں کا استعمال: پلیٹ فارم کی ترقی کے لیے اپنی علمی، صحافتی، سوشل میڈیا یا تنظیمی صلاحیتیں فراہم کرنا۔
- تعلیمی قابلیت: کم از کم تعلیمی معیار میٹرک یا مساوی ہونا لازمی ہے (اسناد کی تصدیق درکار ہوگی)۔
- شناختی دستاویزات: قومی شناختی کارڈ نمبر یا (نابالغ کی صورت میں) ب فارم نمبر لازمی فراہم کرنا۔
- ڈیجیٹل مہارت: سوشل میڈیا کے استعمال کی بنیادی مہارت اور ذاتی موبائل/کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کی سہولت لازمی ہے۔
- کانٹنٹ بنانے کی صلاحیت: خبر یا رپورٹ کی شکل میں تحریری یا ویڈیو مواد (سادہ رپورٹس، تصاویر، ویڈیوز) تیار کرنے کی بنیادی صلاحیت۔
دستاویزی تقاضے اور فیس:
ایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر (نیلے بیک گراؤنڈ کے ساتھ)، شناختی کارڈ/ب فارم اور تعلیمی اسناد کی تصویر آن لائن فارم یا واٹس ایپ پر فراہم کرنا ہوگی۔
پہلی بار رجسٹریشن فیس 2000 روپے صرف نوائے مسیحی کے آفیشل ایزی پیسہ نمبر 03448872540 (اکاؤنٹ ٹائٹل: Shakeel Anjum) پر بھیجی جائے گی۔ رقم بھیجنے کے بعد حاصل شدہ ٹرانزیکشن آئی ڈی (Txn ID) فارم یا واٹس ایپ پر بھیجنا لازمی ہے۔
پروبیشن اور واٹس ایپ گروپ رولز:
فیس کی تصدیق کے بعد ممبر کی ایک ماہ کی پروبیشن مدت کا آغاز ہوگا۔ اس دوران کارکردگی اور رویہ دیکھا جائے گا۔
پروبیشن مکمل ہونے کے بعد واٹس ایپ گروپ میں شمولیت ہوگی جہاں غیر متعلقہ مواد، سپیم، ذاتی اشتہارات، بلاجواز تنقید یا خواتین ممبران کو بلا اجازت میسج/کال کرنا سخت ممنوع ہے۔ خلاف ورزی پر پہلی بار وارننگ، دوسری بار عارضی معطلی اور بار بار خلاف ورزی پر گروپ سے خارج کر دیا جائے گا۔
کارڈ کا اجرا: پروبیشن کامیابی سے مکمل ہونے پر 1000 روپے فیس کے عوض ممبرشپ کارڈ جاری کیا جائے گا جو ایک سال کے لیے کارآمد ہوگا۔
پلیٹ فارم اخراجات کیسے پورے کرتا ہے؟
نوائے مسیحی ڈیٹا کی وصولی، فارمیٹنگ، ٹیکسٹ کمپوزنگ، گرافک ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، وائس اوور، ویب سائٹ مینجمنٹ اور سوشل میڈیا آرگنائزیشن کے لیے ورکرز کو ادائیگی، مرکزی دفتر کے بجلی/انٹرنیٹ بل، کمپیوٹرز کی مرمت اور ممبران کی میٹنگز/ٹریننگز کے اخراجات درج ذیل ذرائع سے پورے کرتا ہے:
- رجسٹریشن فیس، کارڈ فیس اور سالانہ تجدید فیس۔
- سرور چارجز (پروفیشنل سروسز، اشتہارات، نیوز پروموشن، خصوصی رپورٹس)۔
شیئرنگ تناسب (Default Sharing):
| ادارہ (پلیٹ فارم) | 80% |
| متعلقہ ممبر | 20% |
ممبر چاہے تو اپنے حصہ سے تحریری طور پر مستعفی ہو سکتا ہے، ایسی صورت میں یہ رقم ادارے کے فروغ پر خرچ ہوگی۔
رکنیت سے استعفیٰ: کوئی بھی ممبر تحریری طور پر پلیٹ فارم چھوڑ سکتا ہے، جس کے بعد وہ صرف "سابق ممبر نوائے مسیحی" لکھ سکتا ہے، پلیٹ فارم کے اثاثے یا شناخت استعمال کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
ممبر کیسے کام کرے گا؟
مواد کی حصولی: کوآرڈینیٹرز رضاکارانہ طور پر فون، واٹس ایپ، سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع سے مصدقہ معلومات حاصل کر کے ڈیجیٹل میڈیا ایڈیٹر کو بھیجتے ہیں۔ ایڈیٹر اسے چیک کر کے ہیڈ آفس بھیجتا ہے جہاں سے حتمی منظوری اور سیریل نمبر لگنے کے بعد اشاعت ہوتی ہے۔
موقع پر رپورٹنگ: کوریج کے لیے کوآرڈینیٹرز اپنا ممبرشپ کارڈ اور ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے موبائل فون استعمال کرتے ہیں۔
مواد جمع کروانے کے معیارات: خبر/رپورٹ 4 سے 10 لائنوں پر مشتمل، ٹائپ شدہ یا صاف کاغذ پر کالی بال پوائنٹ سے لکھی ہونی چاہیے۔ تصاویر اور ویڈیو ہائی کوالٹی ہونی چاہئیں۔ حقائق کی تصدیق خبر دینے والے کی ذمہ داری ہے۔
تاخیر اور بریکنگ نیوز: اشاعت میں تاخیر کی صورت میں وجہ بتائی جائے گی۔ خبر نہ لگنے کی شکایت براہِ راست چیئرمین کو وائس میسج کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ ہنگامی یا بریکنگ نیوز کو ترجیحی بنیادوں پر شائع کیا جائے گا۔
آن لائن میٹنگز اور ٹریننگ: کم مالی وسائل کے باعث میٹنگز Zoom یا Google Meet پر ہوں گی۔ بغیر وجہ غیر حاضری پر تنظیمی کارروائی ہوگی۔ کامیاب نمائندوں کو "نوائے مسیحی ٹریننگ سرٹیفکیٹ" دیا جائے گا۔
مواد کی اشاعت کی پالیسی
نوائے مسیحی اپنی آفیشل ویب سائٹ www.nawaimasihi.co اور تمام آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز (فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، انسٹاگرام، ٹک ٹاک وغیرہ) پر مواد شائع کرتا ہے۔
| قابلِ اشاعت مواد | ناقابلِ اشاعت مواد |
|---|---|
|
1. مسیحی کمیونٹی کی سرگرمیاں، مسائل اور اپڈیٹس۔ 2. تعلیم، امن اور اتحاد کو فروغ دینے والا مثبت مواد۔ 3. نمایاں کارکردگی اور خدمات کو اجاگر کرنا۔ 4. مسیحی اور بائبل کی روحانی تعلیمات۔ 5. بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی۔ |
1. آئینِ پاکستان، ملکی قوانین اور پیکا ایکٹ (PECA) کے متصادم مواد۔ 2. قومی سلامتی یا ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا۔ 3. کسی کی عزتِ نفس مجروح کرنے والے ذاتی حملے۔ 4. نامکمل یا غیر مصدقہ معلومات پر مبنی خبریں۔ |
جعلی خبر کی تردید: اگر کوئی خبر بعد میں جھوٹی ثابت ہو تو ادارہ اسے فوری ہٹانے اور وضاحتی نوٹ جاری کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔
مواد کی صداقت: صرف وہی مواد آفیشل مانا جائے گا جس پر باقاعدہ سیریل نمبر، مہر یا دستخط ہوں گے۔ اس کے علاوہ نوائے مسیحی کے نام سے شائع مواد جعلی تصور ہوگا۔
کیا ممبر ترقی کر سکتا ہے؟
جی ہاں، کارکردگی، صلاحیت اور مقررہ مدت کے پیشِ نظر ممبر کی پروموشن کے مراحل درج ذیل ہیں:
تحصیل ضلع ڈویژن
اہلیت کے معیارات:
- پروفیشنل مہارت: تنظیمی اور صحافتی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ۔
- مالی حیثیت: نمائندگی اور مالی اخراجات والے عہدوں کے لیے امیدوار کا خود کفیل ہونا ضروری ہے۔
- کارکردگی کا ریکارڈ: موجودہ عہدے پر کم از کم 1 سال کی تسلی بخش کارکردگی۔
- پلیٹ فارم کے آداب: نظم و ضبط، ٹیم ورک اور خفیہ معلومات کی حفاظت۔
ترقی کا عمل: جائزہ فاؤنڈنگ ہیڈ لے گا اور ان کی حتمی منظوری کے بعد آفیشل ویب سائٹ پر ڈیجیٹل نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ممبر نوائے مسیحی کی پہچان کیسے استعمال کرے گا؟
باضابطہ ممبر صرف وہی ہے جو رجسٹرڈ ہو اور ریکارڈ ویب سائٹ پر موجود ہو۔ غیر رجسٹرڈ فرد کے کسی عمل کی ذمہ داری ادارے پر نہیں ہوگی۔
- لوگو، مائیک، اور کارڈ صرف مجاز افراد ہی تنظیمی کاموں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
- لوگو یا عہدے کو ذاتی مفاد، دباؤ ڈالنے یا غیر قانونی معاہدوں کے لیے استعمال کرنا سخت ممنوع ہے۔
- کوئی بھی شخص اپنے اصل عہدے سے بڑا عہدہ ظاہر نہیں کرے گا۔
- خلاف ورزی پر کارروائی: پہلی مرتبہ وارننگ، دوسری مرتبہ عارضی معطلی اور بار بار خلاف ورزی پر رکنیت مستقل منسوخ کر دی جائے گی۔ حتمی اختیار چیئرمین کے پاس ہے۔
مقدمات، معطلی اور تادیبی کارروائی
اس کا مقصد پالیسی خلاف ورزی یا قانونی معاملات کو منصفانہ اور شفاف طریقے سے نمٹانا ہے:
1. فوری معطلی:
جب کسی ممبر کے خلاف پولیس یا عدالت میں FIR یا مقدمے کی باقاعدہ اطلاع ملے تو:
- اس کی رکنیت، کارڈ، گروپ ایڈمن حقوق اور تنظیمی نمائندگی فوری طور پر عارضی معطل کر دی جائے گی۔
- معطلی کی مدت قانونی تفتیش یا عدالتی بریت اور مصدقہ دستاویزات کی فراہمی تک برقرار رہے گی۔
- معطلی کے دوران وہ نوائے مسیحی کی شناخت یا وسائل ذاتی دفاع کے لیے استعمال نہیں کر سکے گا۔
- ادارہ مشاورتی سطح پر ضروری قانونی رہنمائی دے سکتا ہے جسے چیئرمین یا لیگل ایڈوائزر مناسب سمجھیں۔
2. بریت اور بحالی:
بے قصور ثابت ہونے پر فرد مصدقہ عدالتی کاغذات فراہم کرے گا، جس کی تصدیق کے بعد چیئرمین کی منظوری سے رکنیت بحال ہوگی۔ بحالی کے بعد 1 ماہ کا پروبیشن پیریڈ رکھا جا سکتا ہے۔
ترامیم اور تشریح: گائیڈ لائنز میں ترمیم یا کسی ابہام کی صورت میں تشریح کا حتمی اختیار صرف چیئرمین کے پاس ہے، جو ضرورت پڑنے پر لیگل ایڈوائزر سے رائے لے سکتے ہیں۔
نوائے مسیحی کی سیاسی و سماجی اداروں کے لیے پالیسی
- غیر جانبداری اور برابری: نوائے مسیحی کسی بھی سیاسی پارٹی، سماجی تنظیم یا چرچ سے مستقل یا ذاتی وابستگی نہیں رکھتا۔ تمام ادارے برابر ہیں اور کوریج صرف پیشہ ورانہ خدمات اور معاہدے کے تحت ہوگی۔
- کوریج اور پروموشن: اداروں کو مواد ہمارے ڈیسک پر جمع کرانا ہوگا، جو پروموشن/پروجیکشن فیس کے عوض ادارتی پالیسی کے مطابق شائع کیا جائے گا۔
- محدودات: کسی بھی قسم کا منفی پروپیگنڈا، ذاتیات یا متنازعہ مواد پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ صرف مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
ایونٹس / ورکشاپس / میٹنگز
کوئی بھی ممبر اگر ایونٹ منعقد کرنا چاہے تو وہ اپنا پروپوزل (بشمول مقصد، تاریخ، مقام، متوقع شرکاء اور بجٹ) براہِ راست چیئرمین کو پیش کرے گا۔
- منظوری کے بعد پروپوزل دینے والا ہی "آفیشل آرگنائزر" ہوگا اور تمام تیاری کا ذمہ دار ہوگا۔
- مرکز کی طرف سے آن لائن رجسٹریشن فارم جاری ہوگا، اور صرف وہی ممبران شریک ہو سکیں گے جنہوں نے فارم بھرا ہوگا۔
- ہر ایونٹ نوائے مسیحی کے نام سے ہوگا اور ایونٹ کے بعد آرگنائزر کے کردار کو رپورٹ میں نمایاں کر کے سراہا جائے گا۔
اینٹی بلیک میلنگ پالیسی اور قانونی نوٹس
نوائے مسیحی واضح طور پر اعلان کرتا ہے کہ ادارہ یا اس کا کوئی نمائندہ کسی خبر، کوریج یا خاموشی کے بدلے (مقررہ پروموشن/پروفیشنل فیس کے علاوہ) رقم یا کوئی ذاتی فائدہ طلب نہیں کرتا۔ کسی فرد کو بلیک میل کرنا یا دھمکانا سخت ممنوع ہے اور ایسی سرگرمی کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
قانونی دائرہ کار (پاکستانی قوانین):
- PECA 2016 (پیکا ایکٹ): آن لائن بلیک میلنگ، ہراسمنٹ اور جعلی مواد قابلِ سزا جرم ہے۔
- Pakistan Penal Code (PPC):
• Section 384: بلیک میلنگ (Extortion)
• Section 503: دھمکیاں (Criminal Intimidation)
• Section 500: ہتکِ عزت (Defamation) - FIA (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی): سائبر کرائم ونگ کے ذریعے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اگر کوئی شخص نوائے مسیحی کا نام استعمال کر کے پیسے مانگے یا بلیک میل کرے، تو فوری طور پر یہاں رپورٹ کریں:
آفیشل ای میل: nawaimasihi@gmail.com | آفیشل واٹس ایپ: +923448872540
اعلانِ لاتعلقی: نوائے مسیحی اپنے کسی بھی نمائندے کے ذاتی، غیر اخلاقی یا غیر قانونی عمل کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
کانٹینٹ پارٹنر (Content Partner) پالیسی
تعریف: یہ مخصوص درجہ ان افراد/اداروں کے لیے ہے جو باقاعدگی سے خبریں یا مواد فراہم کرتے ہیں لیکن وہ نوائے مسیحی کی تنظیمی ٹیم یا فیصلہ سازی کا حصہ نہیں ہوتے اور نہ ہی وہ باقاعدہ ممبر یا عہدیدار شمار ہوتے ہیں۔ ان کی شناخت بطور "Official Contributor" ہوگی۔
اختیارات اور حدود:
- صرف اپنے ادارے سے متعلق تصدیق شدہ تحریری، تصویری یا ویڈیو مواد جمع کروانے اور ادارتی منظوری کے بعد شائع کروانے کا حق۔
- انہیں کسی قسم کی انتظامی، تنظیمی اتھارٹی یا ضلع، تحصیل یا قومی سطح کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں ہوگا۔
مالیاتی پالیسی اور ضابطہ اخلاق:
کانٹینٹ پارٹنر کے لیے ماہانہ سبسکرپشن فیس لازمی ہوگی۔ ہر مہینے کی 10 تاریخ تک فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں مواد کی اشاعت عارضی طور پر روک دی جائے گی۔ تمام کانٹینٹ پارٹنرز کے لیے صرف تصدیق شدہ معلومات فراہم کرنا اور پلیٹ فارم کی ساکھ کا احترام کرنا لازمی ہے۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation