بھارت کو شکست دے کر دانش مسیح نے ایشین موی تھائی چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیا، مسیحی برادری میں خوشی کی لہر

Danish Masih wins Asian Muay Thai Gold Medal against India
دانش مسیح ایشین موی تھائی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد

کراچی/لاڑکانہ (نوائے مسیحی نیوز)

پاکستانی مسیحی نوجوان دانش مسیح نے ایشین موی تھائی چیمپئن شپ میں بھارت کے حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ ان کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسیحی برادری کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔

دانش مسیح کا تعلق سندھ سے ہے۔ انہوں نے اپنا بچپن لاڑکانہ میں گزارا جبکہ بعد ازاں وہ کراچی منتقل ہو گئے جہاں انہوں نے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارا۔ مسلسل محنت، لگن اور عزم کے ذریعے انہوں نے ایشیائی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

ایشین موی تھائی چیمپئن شپ میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنا ایک بڑا اعزاز سمجھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے دانش مسیح کو مبارکباد دی جا رہی ہے اور ان کی کامیابی کو نوجوان نسل کے لیے ایک بہترین مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

مسیحی برادری کے رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے دانش مسیح کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پاکستانی مسیحی نوجوان مختلف شعبہ جات میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی