چناب نگر میں ایک ملاقات جس نے مسائل سننے کے دروازے کھول دیے
![]() |
| چناب نگر میں آر پی او فیصل آباد کا دورہ، مسیحی برادری کا پرتپاک استقبال، شہری مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت |
چنیوٹ (یعقوب مسیح، نوائے مسیحی نیوز) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد کے چناب نگر کے دورے کے موقع پر مسیحی برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیف کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی پاکستان یعقوب مسیح اور صدر طارق مسیح پیارا نے آر پی او فیصل آباد کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا اور برادری کے مسائل سے آگاہ کیا۔
دورے کے دوران آر پی او فیصل آباد نے مسیحی برادری کے افراد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل تفصیل سے سنے اور متعلقہ پولیس حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ شہریوں کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر سماجی مسائل سے متعلق امور پر توجہ دلائی گئی جس پر آر پی او نے یقین دہانی کروائی کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف، ڈی ایس پی لالیاں، ایس ایچ او چناب نگر سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے جنہیں آر پی او فیصل آباد کی جانب سے شہری مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔
مسیحی برادری کے نمائندوں نے آر پی او فیصل آباد کے دورے کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور اقلیتی برادری کے مسائل کے حل میں عملی پیش رفت سامنے آئے گی۔

إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation