فیصل آباد (کوآرڈینیٹر یعقوب مسیح )آج مورخہ 30 مئی 2025 بیت الحم کیتھولک چرچ چناب نگر میں مقدسہ ماں مریم کی رسم تاج پوشی ادا کی گئی۔
اس تقریب کی قیادت ریونڈ فادر عوبید متھیاس نے کی اور ان کے ہمراہ برادر شاہد صادق اور 4 چک پیرش کی سسٹر صاحبات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں ٹیبلو کے ذریعے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور بعد میں رسم تاج پوشی ادا کی گئی آخر میں پیرش پریسٹ فادر عوبید متھیاس نے روزی گروپ، چرچ کمیٹی، کوائر، سنڈے سکول کے بچوں اورعلاقہ انچارج مبشر انجیل بابو سمسون ولیم کا نہایت خوبصورت پروگرام کے لیے شکریہ ادا کیا
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation