پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کا کم عمری کی شادی کے خلاف بل پاس ہونے پر اطمینان کا اظہار

پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کا کم عمری کی شادی کے خلاف بل پاس ہونے پر اطمینان کا اظہار
 
گوجرانوالہ (نوائے مسیحی )چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے کم عمری کی شادی کے خلاف بل پاس ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کا موجودہ دور اس حوالے سے بھی یاد رکھا جائے گا کہ ان کے دور حکومت میں عوام پاکستان اور خاص کر اقلیتوں کا درینہ مطالبہ مانا گیا جسے قانون کی حیثیت مل گئی۔

یہ قانون فوری طور پر نافذ کرکے عمل درآمد یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا ہزاروں  لوگ کم عمری میں زبردستی شادیوں کی وجہ سے ذہنی توازن کھو بیٹھے ملک بدر ہوگئے کئی مقدمات میں رل گئے اور بہت سارے دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔بچی تو 15 منٹ سکول کالج سے لیٹ ہو جائے تو والدین کو فکر لگ جاتی ہے زرا اس ماں باپ کے بارے سوچیں جو کمسن لڑکی کو سکول بھیجے اور  اسے بچی کی واپسی کی بجائے نکاح نامہ موصول ہو جائے پھر اپنی معصوم لختِ جگر بچی کو ملنے نہ دیا جائے تو وہ والدین تو جیتے جی مر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نکاح کے وقت سرپرست کی موجودگی کا ہونا بھی ضروری قرار دے کر اچھا قدم اٹھایا گیا ہے نکاح خواں بھی محتاط ہو جائیں گے ۔

 پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے مذید کہا کہ حکومت شہریوں کے حقوق کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے اور موجودہ حکومت میں قانون کے بننانے پاس کروانے والوں کے لیے خدا تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں۔ ہمیشہ ایسی قانون سازی کی جائے جس میں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔ خدا پاکستان اور عوام پر اپنی خاص نظر کرم رکھے ۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی