آرمی چیف سے صدر بشپس چرچ اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل کی وفد کے ہمراہ ملاقات


راولپنڈی;  چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔

ا سلام امن کا مذہب ہے ، معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ناگزیر ہے ۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کے مطابق صدر بشپس چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل نے 13 رکنی وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا ۔

 جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈاکٹر آزاد مارشل نے 13 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم