جڑانوالہ دو مسیحی لڑکوں پر ظالمانہ تشدد، ہسپتال منتقل حالت تشویشناک

 


جڑانوالہ دو مسیحی لڑکوں پر ظالمانہ تشدد، ہسپتال منتقل حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں مسلم لڑکے راستے میں آتے جاتے مسیحیوں کو مذاق کرتے اور کہتے کہ "اِن چوڑوں کے پاس بڑا پیسہ آگیا ہے" ۔ اس پر مسیحی نوجوانوں ناصر مسیح اور قمر مسیح نے منع کیا جس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 

لڑکوں کے بیانات کے مطابق دس بارہ لڑکوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور لہولہان کردیا۔ انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشیوشناک بتائی جاتی ہے۔ ہسپتال سے ملنے والی غیر مصدقہ معلومات کے مطابق لڑکوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 

آخری اطلاعات ملنے تک پولیس نے موقع پر پہنچ کر تین لڑکوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی