لاھور ھاٸیکورٹ میں رٹ پٹیشن سماعت کے لیے مقرر
لاہور؛ لعزر اللہ رکھا ایڈوکیٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ڈاٸریکٹر جنرل (نرسنگ سروس)پنجاب نے پنجاب بھر کے 43نرسنگ کالجز کے لیے بی ایس این چار سالہ نرسنگ پروگرام میں داخلہ کا اشتہار دیا تھا۔
جس میں دو فیصد منارٹی کوٹہ نہ رکھا اور نہ ھی داخلہ فارم میں منارٹی کوٹہ کا کوٸی کالم رکھا جس سے منارٹی کوٹہ کی 58 سیٹس بنتی ھیں سکریٹری ھاٸیر ایجوکشن پنجاب اور ڈاٸریکٹر جنرل (نرسنگ سروس)پنجاب کو فریق بنا کر رٹ پٹیشن نمبری 5654/23 بعنوان ”مسکان ایاز بنام صوبہ پنجاب وغیرہ“ لاھور ھاٸیکورٹ بہاولپور بنچ میں داٸر کر دی گٸی۔
پیٹیشن میں استدعا کی گٸ ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے نوٹیفیکشن نمبرPA/As(LM)Misc/2020 مورخہ 18.05.2020 پنجاب منارٹی پیکج کے تحت BSN چار سالہ نرسنگ پروگرام میں% 2 کوٹہ اقلیتی بچیوں کاحق ھے جو دلایا جاۓ۔
رٹ پٹیشن Allowed ھوجانے کی صورت میں منارٹی کوٹہ نشستوں پر بہت ساری بچیوں کا مستقبل سنور جاۓ گا۔اس ساری کاوش میں آصف عقیل اور پروفیسر انجم جیمس پال نے کلیدی کردار ادا کیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation