منی پور انڈیا میں مسیحیوں پر ہونے والے مظالم بربریت کے خلاف مسیحی برادری کا پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ۔ خواتین کی بھی شرکت ۔ مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے ۔ قبل ازیں شہداء کی میموریل سروس منعقد ہوئی جس میں شہداء کو خراجِ تحسین اور لواحقین کے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی ۔
چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اقلیتوں پر مظالم کی اماج گاہ بن گیا ہے خدا کی لاٹھی بے آواز ہے ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے مودی سرکار کا اکھنڈ بھارت کا خواب پورا نہیں ہو سکتا کیونکہ انہوں نے مسیحی بچیوں کو نہیں بلکہ اقوام عالم کے سامنے اپنے آپ کو ننگا کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری بے ضرر ہے ہمیں اپنے دشمنوں کے خلاف دعا کا حکم ہے ہم آپ کی نفرت سے آگاہ ہیں ۔ پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ شیطانی عمل کا نوٹس لے اور عالمی مجرموں کو سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ احتجاجی مظاہرہ میں عمانوئیل اطھر جو لئس سربراہ پاکستان مسیحی اتحاد،ڈاکٹر عظیم کنول چوھان وائس چیرمین پاکستان مسیحی اتحاد ماڈریٹر خاںقاڈوگراں پیرسبٹیری کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی لاھور ڈویژن اور پادری پرنس گل، مبشر مقصود بھٹی، مبشر نوید غوری ،ایلڈر عمران منشاء ایلڈر مشتاق چیدہ ،ایلڈر اقبال بھٹی، ایلڈر دلاور سہوترا ،سسٹرآستر مرقس ،مبشرہ جوزفین ،مبشرہ رخسانہ مقصود ،سائمن بھٹی قینان بھٹی، عدنان بھٹی و دیگر نے شرکت کی ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation