حیدرآباد سندھ 1-4-2023 ہیومن رائیٹس ایکٹیوسٹ و امپلیمینٹیشن مینارٹی رائیٹس فورم پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر بوٹا امتیاز نے سینیٹری ورکرز کے عالمی دن کے موقع پر عیسیٰ نگری (کرسچن کالونی) پھلیلی پار سٹی حیدرآباد میں 28 مارچ 2023 کو 3 سال سے زائد عرصہ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں بطور کنٹریکٹ سینیٹری ورکرزملازمت کرنے والے سینیٹری ورکرز کو بغیر کسی تحریری نوٹس زبانی حکم پر برطرف کیے جانے والے سینیٹری ورکرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر برطرف کیے گئے سینیٹری ورکرز نے بوٹا امتیاز کو بےروزگاری کے باعث پیش آنے والی معاشی مشکلات، فاقہ کشی، کسمپرسی اور ذہنی اذیت سے آگاہ کیا بوٹا امتیاز نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی انتظامیہ کی جانب سے سالہاسال سے ملازمت کرنے والے سینکڑوں کنٹریکٹ اقلیتی سینیٹری ورکرز کو بے روزگار کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اپنے بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ علاوہ ازیں بوٹا امتیاز نے انکے جائز حقوق و انصاف کے حصول کے لیے معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے تحت اقلیتوں کے حقوق پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے جناب ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں بنائے گئے ون مین کمیشن کو ارسال کرنے کے لیے درخواستیں تحریر کرنے میں متاثرہ ملازمین کی راہنمائی کی۔ اس موقع پر عمران گل، عامر عباس، افتخار مٹو، اختر مٹو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation