محترم بشپ ندیم کامران نے چرچ آف پاکستان لاہور کے دسویں بشپ کے طور پر اپنے فرائض نبھانے کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے خدا کی ہدایت اور کلام کی روشنی میں نئے بشپ کے طور پر اپنے فرائض پوری تندہی سے ادا کرنا شروع کر دیے ہیں۔
مختلف گرجا گھروں، چرچز، تعلیمی اداروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے وفود ذاتی طور پر اور خط کے ذریعے مبارکبادیں بھیج رہے ہیں۔
اُمید ہے کہ نئی ایپسکوپل قیادت کی یہ خصوصی بصیرت پاکستان میں بڑے پیمانے پر چرچ کی سالمیت اور ساکھ کو بڑھا دے گی۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation