خلیل طاہر سندھو کی فیس بک آئی ڈی سے عجیب پوسٹیں اپ لوڈ ، معاملہ کیا ہے جانیں

خلیل طاہر سندھو کی فیس بک آئی ڈی سے عجیب پوسٹیں اپ لوڈ ، معاملہ کیا ہے جانیں

 اسلام آباد ( منارٹیز واچ سے) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والوں کیخلاف تحقیقاتی ادارے نے کارروائی شروع کردی۔ رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کے مطابق تحقیقات کرنے والی ٹیم نے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور بہت جلد اس طرح کی اوچھی حرکت  کرنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو کی جعلی فیس بک آئی ڈی بناکر پاکستان کے نامور مسیحیوں کو اس سے فرینڈ ریکویسٹز بھیجی گئیں۔ اس کے بعد اس آئی ڈی پر متنازعہ مواد اپ لوڈ کیا جاتا رہا۔

رکن صوبائی اسمبلی نے تحقیقاتی اداروں کو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست دے دی ہے جس پر اداروں نے کام شروع کردیا ہے اور جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی