پولیس کانسٹیبل مسیحی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرتا رہا

 


پولیس کانسٹیبل قدیر عالم نے مسیحی لڑکی الزبتھ کو جھوٹی محبت اور شادی کا جھانسہ اور مُلک سے باہر بھیجنے کا وعدہ کر کے لڑکی کو اپنے جال میں پھنسایا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اب لڑکی در بدر انصاف کے لیے دھکے کھانے پر مجبور ہے۔ 

لاہور کی سٹاف نرس 16 گریڈ کی گزٹڈ آفیسر الزبتھ سے پولیس کانسٹیبل نے دھوکہ کردیا۔ لڑکی انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئ۔ فاطمہ میموریل ہسپتال کی نرس عدالت پہنچ گئی۔ 

سیشن کورٹ میں میڈیا کو لڑکی اور والدہ نے تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکی کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی ہوئی لڑکی کا باپ فوت ہوچکا ہے۔ جب اس زیادتی کی ایف آئی آر کرانے لڑکی اور والدہ تھانہ سول لائن پہنچی تو وہاں کے ایس ایچ او نے اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے لڑکی کے خلاف ہی ایف آر درج کر لی۔ 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی