فیملی لائف کمیشن فیصل آباد کا مسیحی خاندانی زندگی پر سیمینار

 



  سینٹ ہلڈی گارڈ پیرش ناضرت ٹاؤن کمبر ضلع ساہیوال میں فیملی لائف کمیشن ڈایوسیس آف فیصل آبادنے مسیحی خاندانی زندگی کے مسائل کے حل پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کی مرکزی مقرر ریجنل کوآرڈینیٹر اور فیملی لائف کمیشن کی نمائندہ  ٹریضہ فرحان تھیں۔ ٹریضہ فرحان نے خاندانی زندگی گہرے پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے خاندانی زندگی کے چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل بتائے انہوں نے مزید بتایا کہ خاندان معاشر ے کی بنیادی اکائی ہے،بچے اپنے والدین سے اقدار سیکھتے ہیں۔انہوں اچھے شوہر اور بیوی کو مسیحی تعلیمات کے مطابق بیان کیا اور مسیحی زندگی میں دعا کی اہمیت پر زور دیا۔والدین سے بات چیت کے دوران انہوں نے بچوں کو گھر میں مناسب وقت دینے، مسیحی اقدار  اور اچھے شہری بننے کی صلہ دی۔ عارف پال نے چھوٹی سی ایکٹیویٹی کروائی تاکہ وہ اپنے خاندان کو مزید مضبوط بنانا سیکھ سکیں۔ پروگرام کے اختتام پر پروگرام کے آرگنائز فادراعجاز حیات نے فیملی لائف کمیشن پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر فرحان لارنس اور سیمینار کے مقررین کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم