کوئٹہ (نوائے مسیحی نیوز)مستونگ گزشتہ رات کرسچن کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے
ایک زخمی چل بسا۔
ولسن مسیح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھے۔کوئٹہ کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
مقتول کی میت مستونگ منتقل کی جارہی ہے۔مقتول سابق ایم۔ پی۔ اے شہید ہنڈری مسیح کے بڑھے بھائی تھے۔
گزشتہ شام کرسچن کالونی میں فائرنگ سے تین معصوم بچے بھی
زخمی ہوئے۔
یا د رہے مستونگ مستونگ میں ڈی سی روڈ پر بابو محلہ کے قریب واقع کرسچن کالونی میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نےداخل ہوکر کرسچن کمیونٹی کے لوگوں پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے وقت کالونی میں بچے گھروں کے باہر گراؤنڈ میں موجود تھے کہ انہیں نشانہ بنایاگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں کرسچن کالونی پہنچ کر زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا۔
جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا۔
جبکہ واقعہ کے بعد کرسچن کمیونٹی کے مشتعل افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر بلاک کردیا۔
کرسچن برادری کے خواتین بھی روڈ پر بیٹھ کر دھرنا دے رہے ہیں۔
واقعے کے بعد انتظامیہ نے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
۔کرسچن کالونی میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما و کارکن ہسپتال پہنچے۔
زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کےلئے ایمبولینسز نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمبولینسیں پہنچ گئیں۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation