امیر شخص نے بیٹی کی سہیلی کو اپنے ساتھ شادی پر آمادہ نہ ہونے پر غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنا ڈالا

امیر شخص نے بیٹی کی سہیلی کو اپنے ساتھ شادی پر آمادہ نہ ہونے پر غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنا ڈالا

امیر شخص نے بیٹی کی سہیلی کو اپنے ساتھ شادی پر آمادہ نہ ہونے پر غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنا ڈالا۔


 لڑکی پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کے بال اور بھنویں کاٹ دی گئیں اور اسے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا گیا۔


ویڈیو میں آنے والی آوازوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ باپ کی اس بے غیرتی میں اس کے بیٹےاور بیٹی بھی شامل ہیں۔ 


دولت کے نشے میں دھت ان انسان نما جانوروں نے انسانیت کو شرمندہ کردیا۔


ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے لڑکی کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کر لیا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے دوست کا والد شادی پر اصرار کر رہا تھا، انکار پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بال، بھنویں کاٹ کر اسے جوتے چاٹنے پر مجبور کیا۔


لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔


پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی اور مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم