کوئٹہ کرسچن کالونی میں گھس کرنامعلوم افراد کی فائرنگ ، کھیلتے ہوئے بچے شدید زخمی

 

کوئٹہ کرسچن کالونی میں گھس کرنامعلوم افراد کی فائرنگ ، کھیلتے ہوئے بچے شدید زخمی





مستونگ مستونگ میں ڈی سی روڈ پر بابو محلہ کے قریب واقع کرسچن کالونی میں  نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نےداخل ہوکر کرسچن کمیونٹی کے لوگوں پر فائرنگ کردی ۔

 فائرنگ کے وقت کالونی میں بچے گھروں کے باہر گراؤنڈ میں موجود تھے کہ انہیں نشانہ بنایاگیا۔


فائرنگ کے نتیجے میں تین معصوم بچے ،بوبی،صنم ، پوبیل اور ولسن نامی  ایک شخص زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں کرسچن کالونی پہنچ کر زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا۔

جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا۔

جبکہ واقعہ کے بعد کرسچن کمیونٹی کے مشتعل افراد نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹائر جلا کر بلاک کردیا۔


 کرسچن برادری کے خواتین بھی روڈ پر بیٹھ کر دھرنا دے رہے ہیں۔
واقعے کے بعد انتظامیہ نے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

۔کرسچن کالونی میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما و کارکن ہسپتال پہنچے۔

زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کےلئے ایمبولینسز نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمبولینسیں پہنچ گئیں۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم