![]() |
چک نمبر 13 ایم آر کی مسیحی برادری کی جانب سے علی موسیٰ گیلانی کی حمایت کا اعلان |
ملتان ؛ چک نمبر 13 ایم آر کی مسیحی برادری نے این اے 157 کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کارنر میٹنگ میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار علی موسیٰ گیلانی کی حمایت کا اعلان کیا۔ یہ اعلان مسیحی برادری نے ایم این اے نوید عامر جیوا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتی برادری کو پاکستان کے قومی اتحاد کا اہم حصہ سمجھتی ہے۔
یاد رہے نوید عامر جیوا پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک پاکستانی مسیحی سیاست دان ہیں، جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہيں اور 2002 میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے سابق رکن تھے۔
علی موسیٰ گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اقلیتوں کو ہمیشہ مقام دیا ہے۔ پورے پنجاب سے اس وقت ایک ہی ایم این اے ہے جو نوید عامر جیوا ہے اور اے پاکستان پیپلز پارٹی نے بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے قومی دن کو ملکی سطح پر منانے کی منظوری بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شہباز بھٹی کی کاوشوں سے اس وقت کے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دی تھی۔ اسی طرح اقلیتوں کے لیے کوٹہ بھی پیپلز پارٹی کے دور میں منظور ہوا تھا۔
سید علی موسیٰ گیلانی ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو فروری 2012 سے 2013 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے تھے۔ انہوں نے 2013 اور 2018 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے حصہ لیا۔ وہ ایک سرگرم سیاسی کارکن، مصنف اور پولو کھلاڑی ہیں۔ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ہیں۔
وہ فروری 2012 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار کے طور پر حلقہ این اے 148 (ملتان-I) سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 93,106 ووٹ حاصل کیے اور ملک عبدالغفار ڈوگر کو شکست دی۔
انہوں نے 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں پی پی پی کے امیدوار کے طور پر حلقہ این اے 148 (ملتان-I) سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا، لیکن وہ ناکام رہے۔ انہوں نے 49,918 ووٹ حاصل کیے اور ملک عبدالغفار ڈوگر سے نشست ہار گئے۔
انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں این اے 157 سے الیکشن لڑا اور 72 ہزار ووٹ حاصل کیے۔
وہ11 ستمبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں این اے 157 سے پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation