فرحان لارنس گل نیشنل یوتھ اینڈ فیملی لائف کمیشن پاکستان کے نیشنل ایگزیکٹیو سیکرٹری مقرر


فرحان لارنس گل نیشنل یوتھ اینڈ فیملی لائف کمیشن پاکستان کے نیشنل ایگزیکٹیو سیکرٹری مقرر
فرحان لارنس گل نیشنل یوتھ اینڈ فیملی لائف کمیشن پاکستان کے نیشنل ایگزیکٹیو سیکرٹری مقرر

 اوکاڑہ کی سماجی شخصیت فرحان لارنس گل کو نیشنل یوتھ اینڈ فیملی لائف کمیشن پاکستان کا نیشنل ایگزیکٹیو سیکرٹری مقرر کردیا 


اصغر رحمت ڈویژنل کوآرڈینیٹر ساہیوال ۔ حیدرآباد۔گذشتہ روز نیشنل یوتھ اینڈ فیملی لائف کمیشن پاکستان کے چیئرمین عزت مآب بشپ "سیمسن شکردین" کی طرف سے "فرحان لارنس گل" کو نیشنل ایگزیکٹیو سیکرٹری مقرر کرنے پر ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں؛عرب دنیا کا سب سے بڑا کیتھولک چرچ بحرین میں کھول دیا گیا


عزت مآب بشپ "سیمسن شکردین" کیتھولک ڈایوسیس آف حیدر آباد کے چوپان اعلیٰ اور نیشنل یوتھ اینڈ فیملی لائف کمیشن پاکستان کے چیئرمین ہیں۔



فرحان لارنس گل کا تعلق اوکاڑہ شہر سے ہے، فیصل آباد ڈایوسیس میں سابقہ ڈائریکٹر کاریتاس پاکستان کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں اور بطور سماجی کارکن اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔


مسٹر فرحان لارنس گل نے اس عظیم عہدے پر فائز ہونے پر نیشنل چیئرمین بشپ سیمسن شکر دین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اپنے مکمل تعاون اور اطاعت کا یقین دلاتا ہوں۔خداوند ہم سب کو اپنی برکات خاص سے مالا مال فرمائے۔ آمین


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی