بیتھانیہ فیملی پیرش پکا گڑھا سیالکوٹ مقدسہ مریم کی تاج پوشی

بیتھانیہ فیملی پیرش پکا گڑھا سیالکوٹ مقدسہ مریم کی تاج پوشی
بیتھانیہ فیملی پیرش پکا گڑھا سیالکوٹ مقدسہ مریم کی تاج پوشی

سیالکوٹ (گلیڈس شبانہ ، کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز) ماہ مئی  مقدسہ مریم کے لئے مخصوص مہینہ ہے  جس میں لوگ پاک روزری کی عبادت کرتے ہیں۔
 

بیتھانیہ فیملی پیرش پکا گڑھا سیالکوٹ میں 31 مئی 2022 کو مقدسہ مریم ملکہ دو جہان کی عقیدت اور تعظیم میں رسمِ تاج پوشی کی عبادت کا انعقاد کیا گیا ۔


رسم ِتاج پوشی کا آغاز پاک روزری کی عبادت سے ہوا اس کے بعد پاک ماس کی قربانی خداوند کے حضور گذرانی گئی جس کی قیادت ریورنڈ فادر شیراز نے کی اور وعظ ریورنڈ فادرعابد البرٹ نے کیا جس میں انہوں نے مقدسہ مریم کی شان اور فرشتہ کے سلام پر دھیان کیا۔


یہ بھی پڑھیں؛ملے چک نواں میں مقدسہ ماں مریم کی سالانہ تاج پوشی


خاندانوں میں مقدسہ مریم جیسی فرمانبرداری اور تابعداری پر زور دیا کہ جیسے ماں مقدسہ مریم خدا کی مرضی کے تابع ہیں اسی طرح خاندان کے افراد بھی ایک دوسرے کے تابعدار رہیں۔




آخر میں بچوں نے ذات اقدس پاک ماں کنواری مریم کی عقیدت میں بچوں نے ٹیبلو پیش کیا اسی دوران پوری پیرش کی نمائندگی کرتے ہوئے مقدسہ مریم کے سر پر عقیدت اور احترام کے ساتھ تاج سجایا گیا۔


 اس پاک عبادت میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں ریونڈ فادر عابد البرٹ نے مناد صاحبان، بیتھانیہ ہسپتال، تمام گروپس اور نوائے مسیحی میڈیا ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم