ملے چک نواں میں مقدسہ ماں مریم کی سالانہ تاج پوشی

ملے چک نواں میں  مقدسہ ماں مریم کی سالانہ  تاج پوشی

اصغر رحمت ڈویژنل کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی نیوز ساہیوال 

 سیالکوٹ (سینٹ پادرے پیو کیتھولک چرچ) ملے چک نواں میں سالانہ مقدسہ ماں مریم کی تاج پوشی کی گئی جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔

 اس خصوصی عبادت میں ریورنڈ فادر اشرف گل (پیرش پریسٹ سینٹ جیمز کیھتولک چرچ کنیٹ)اور ریورنڈ فادر برنارڈ عمانوئیل نے اپنی پاسٹرل ٹیم کے ساتھ شرکت کی۔


یہ بھی پڑھیں؛پوپ فرانسس نے کیتھولک تعلیم کے لیے بین الاقوامی مذہبی کمیشن اور جماعت کے نئے اراکین کا تقرر کردیا۔


 مقامی کلیساء نے اپنے معزز مہمانوں کا شاندار استقبال اور سنڈے سکول کے بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی عبادت کی قیادت ریورنڈ فادر برنارڈ عمانوئیل نے کی۔

 پہلی تلاوت پرنس آرسین نے کی جبکہ دوسری عروج آصف نے کی۔

 ریورنڈ فادر اشرف گل نے کلام مقدس میں سے خوبصورت پیغام دیا جسے مومنین نے بہت پسند کیا اس کے بعد رسم تاجپوشی کی گئی جو کہ سنہا پرویز نے کی۔


یہ بھی پڑھیں؛جو قومیں اپنے مسائل کاحل جنگ اور طاقت کے ساتھ کرتی ہیں ان کی نسلیں کبھی ترقی نہیں کر پاتیں؛ آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد



 مقامی کلیساء نے اپنے معزز مہمانوں کو ہار پہنا کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا اس عبادت میں دیگر معزز مہمانوں کے علاوہ بابو عرفان زیویئر (علاقہ انچارج) بابو اعظم مورس، بابو افضال گلزار،بابو شہباز گلزار، ناظر غوری سابقہ ممبر ضلعی بیت المال کمیٹی، یعقوب کھوکھر، سابقہ کو نسلر، آصف ناظر (صحافی) وکرم عارف،ایلڈر پرویز،عاطف ناظر اور ندیم صدیق نے بھی شرکت کی۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی