سی ٹی آئی چرچ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ مذہبی مقام کا سیاسی استعمال ہے؛ تحریک ِ بیداری

 مسیحی روحانی اجتماعات کے لیے مختص گراؤنڈ کا سیاسی استعمال قابل قبول نہیں


 سیالکوٹ( رپورٹ؛ گلیڈس شبانہ ، کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) مسیحی تحریک بیداری کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر عمانوایل عادل غوری سینئر وائس چیئرمین یونس بھٹی جنرل سیکرٹری عمانوئیل نواب ایڈوکیٹ اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کے سیالکوٹ کی مشہور تاریخی مسیحی پراپرٹی سی ٹی آئی گرونڈ جو کہ مسیحیوں کے روحانی اجتماعات کے لیے صدیوں سے مختص ہے جس کا کوئی سیاسی پس منظر نہیں ہے وہاں پر تحریک انصاف کا سیاسی جلسہ کرنا اس کی مذہبی تاریخ کو تبدیل کرنا ہے جسے سیالکوٹ کے غیور مسیحی عوام قبول نہیں کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں:شیخو پورہ؛ مسیحی بچوں کے لیے فری سکول پر بھتہ خوروں کا حملہ، بھتہ نہ ملنے پر قتل کی دھمکیاں


 انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ جلسہ اس مقام پر منعقد ہوا تو پھر دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے بھی راستہ ہموار ہوجائے گا انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقامی چرچ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو درخواست جمع کروا دی گئی ہے چرچ پراپرٹی کو چرچ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر استعمال کرنے سے روکا جائے مسیحی تحریک بیداری کے رہنما مذہبی قیادت پر مشتمل وفد کے ساتھ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو مل کر صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

اگر ضلعی انتظامیہ نے اس پر معقول ردعمل نہ دیا تو دی گئی احتجاج کی کال کے مطابق احتجاج کیا جائے گا۔

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی