جھنگ: سینٹ مارٹین ایلیمنٹری سکول جھنگ میں مدرز ڈے کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بچوں،خواتین،استاتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں بچوں نے ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے خوبصورت ٹیبلو،نظمیں،اشعار پیش کئے۔
اس موقع اس دن کی اہمیت کو اْجاگر کرنے کےلئے سکول کے بچوں کی ماوں کو تقریب کی مہمان خصوصی بنایا گیا۔
سینٹ مارٹین سکول کے پرنسپل سروش فرینک نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ وہ جناب تنویر گلزار سکول کے ایم ڈی کی سرپرستی میں استاتذہ کرام کے ہمراہ ملکر بچوں کو میعاری تعلیم دیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا آنے والا مستقبل ہیں اور انکی بہترین تربیت و نشورنماء کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انسانی حقوق کے ممبر آصف منور نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں انسان کی پہلی درسگاہ ہے جبکہ استاد دوسری درسگاہ ہے ماں انسان کی جسمانی نشورنماء کرتی ہے جبکہ استاد انسان کو معاشرے میں بہترین زندگی بسر کرنے کی تربیت کرتا ہے۔ انہوں نے سکول کے ایم ڈی مسٹر تنویر گلزار کو سکول کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنویر گلزار امریکہ میں مقیم ہونے کے باوجود اپنی ٹیم کے ذریعے مسیحی و مسلم کمیونٹی کے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کررہے ہیں جوکہ قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر پطرس الیاس اور بابو عمران نے بھی شرکاء سے ماں کی عظمت پر خطاب کیا اور عہد کیا کہ وہ تنویر گلزار کے ساتھ مل کر قوم کی خدمت کرنے میں کوئی کسر نہیں رکھ چھوڑیں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation