پولیس نے ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا اور تفتیش میں ملزمان کی حمائیت کرنے کی کوشش کی تو احتجاج کرینگے۔ انصاف کے لئے اعلی عدالتوں اور پولیس حکام کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
چئیرمین مینارٹیز الائینس پاکستان اکمل بھٹی کا تحریکی ساتھیوں، عدنان غوری، بوٹا بھٹی سمیت مظلوم و مضروب مسیحیوں کیساتھ اظہار یکجہتی۔ قانونی معاونت اور انصاف کے حصول کے لئے ہر قسم کی مدد کا اعلان۔
یہ بھی پڑھیں؛پاکستان چرچ نے سکھ تاجروں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
شہباز نگر فیصل آباد میں شدید جان لیوا فائرنگ سے ایوب مسیح سمیت پانچ مسیحی شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی مسیحیوں کے اہم جسمانی اعضاء ضائع ہو گئے۔ پولیس ملزمان سے ساز باز ہو کر میرٹ پر تفتیش سے قاصر۔ وجہ لڑائی یہ ہے کہ سمیع اللہ ولد غلام اللہ وغیرہ، مضروب مسیحیوں کے گھر کے سامنے اپنا بکرا باندھتے تھے جس پر مسیحی افراد نے انہیں منع کیا۔ اس تنازعہ پر ایک دو بار تلخ کلامی و جھگڑا بھی ہوا۔ سمیع اللہ گروپ نے اسے انا کہ مسلئہ بنا لیا کہ انہیں مسیحی کیسے بکرا باندھنے سے منع کر سکتے ہیں۔
پلاننگ کر کے اسلحہ اور دیگر ملزمان کو لیکر مسیحیوں پر آتشیں اسلحے سے شدید فائرنگ۔ مسیحی شدید خوف و ہراس کا شکار اور خوفزدہ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation