![]() |
ضلع اوکاڑہ کی مسیحی برادری جلسہ عام 23 مئی محترمہ مریم نواز میں بھرپور شرکت کرے; چیئرمین یونس اقبال |
اوکاڑہ( اصغر رحمت کوآرڈینیٹر ڈویژن ساہیوال نوائے مسیحی نیوز)
اقلیتی رہنماؤں کا 23 مئی کے مریم نواز کے جلسہ میں بھر پور شر کت کا اعلان،اقلیتی سابق ممبران ضلع کونسل اور سابق کونسلرز کی پریس کانفرنس ضلع بھر کی مسیحی برادری مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی ہے اور جلسے میں بھر پور شرکت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی میٹنگ
تفصیلات کے مطابق سدا بہار چیئرمین اوکاڑہ یونس اقبال، ڈاکٹر عابد،مورس مسیح مولا،چوہدری بشیر مسیح، ارشد جاوید، چوہدری جاوید اقبال ریاض گل ودیگر اقلیتی رہنماؤں نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ اوکاڑہ میں مسلم لیگی رہنما چوہدری فیاض ظفر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 23 مئی کو اوکاڑہ میں ہونے والے مریم نواز کے جلسہ میں بھر پور شرکت کا اعلان کیا
مسیحی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضلع اوکاڑہ کی مسیحی برادری اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی بیٹی کا بھر پور استقبال کرے گی انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری میاں نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی ہے اوکاڑہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے اور گڑھ ہی رہے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation