5 مئی 2022 کو اسمعیل آباد واہ کینٹ میں دو مسیحی نوجوانوں راجیش بھٹی اور نقاش حنیف مسیح کو شاہد اقبال، ہمائیوں اقبال پسران محمد اقبال گجر نے پستول سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
دونوں نوجوانوں کو ٹانگوں پر فائر لگے جس سے ٹخنے شدید متاثر ہیں، شدید زخمی ہو کر گرنے والے نوجوانوں کے منہ پر جوتے مارتے رہے اور انکی بے بسی کا مذاق اڑاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں؛حکومت وقت اقلیتوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے؛مینارٹیز الائنس پاکستان
مینارٹیز الائینس پاکستان اس وحشیانہ و قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری اور سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پولیس ملزمان کیساتھ ساز باز ہو کر روائتی تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔
ہم نے مظلوم خاندان کو ہر قسم کی مدد و معاونت کا یقین دلایا اورانصاف کے حصول کے لئے ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔
اقلیتی افراد پر سماج میں نفرت بڑھ رہی ہے اور انکی جان و مال پر حملے زیادہ ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال تشویشناک اور پریشان کن ہے۔ اقلیتیں متحد ہو کر ان حالات کا مقابلہ کریں ورنہ ان پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation