(رپورٹ اصغر رحمت ڈویڑنل کوآرڈینیٹر ساہیوال نوائے مسیحی نیوز) 18 مئی 2022 کو یورپی پارلیمنٹ انٹرگروپ آن فریڈم آف ریلیجن اور مذہبی رواداری نے پاکستان میں توہین مذہب 295A.B.C کے قوانین کے موضوع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں وائس پریذیڈنٹ یورپی یونین Othamar Karas
۔Peter Van Dalen.ودیگر معزز MEPs اور پاکستانی سماجی شخصیت جوزف جانسن چیئرمین وائس فار جسٹس انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت کی
یہ بھی پڑھیں؛'ذہنی طور پر بیمار' توہین رسالت کے مجرم کو 10 سال بعد رہا کر دیا گیا۔
انہوں نے شگفتہ کو بری کرنے کے پاکستانی عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کیا اور توہین رسالت کے الزام میں 8 سال سے سزائے موت کا شکار شفقت عمانوایل نے اپنی گواہی شیئر کی ہے۔ انہوں نے جیل میں اپنے سالوں کے دوران اپنے دکھ اور درد کی کہانی سنائی
یورپی پارلیمنٹ کے مختلف ارکان نے پاکستان میں توہین مذہب کے قوانین کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جو اکثر مذہبی اقلیتوں پر ظلم کرنے یا ذاتی مفادات طے کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛توہین مذہب کے الزام میں ایک اور مسیحی کو سزائے موت سنادی گئی۔
تقریب کے دوران توہین رسالت کے قوانین کی وجہ سے 20 سال سے زائد عرصے تک قید رہنے والے متعدد افراد کے لیے خدشات کا اظہار کیا گیا۔
چیئرمین وائس فار جسٹس جوزف جانسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جی ایس پی پلس دیا جاتا ہے تاکہ پاکستان میں انسانی حقوق خصوصاً مذہبی اقلیتوں کی بہتری پر کام کیا جا سکے لیکن بدقسمتی سے اس میں اور بہتری لانے کی ضرورت ہے قوانین میں کچھ ترامیم کر کے بہتری لائی سکتی ہے
یہ بھی پڑھیں؛پرویز مسیح توہین مذہب کیس میں گرفتار کر لیا گیا، تازہ تفصیلات
انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ سیالکوٹ سے ذہنی مفلوج سٹیفن مسیح جو کہ تقریبا تین سال سے مخالفین کی ذاتی انا کی وجہ سے توہین مذہب کے جھوٹے کیس میں سلاخوں کے پیچھے ھے جس کی وجہ سے اس کی ذہنی و جسمانی حالت مزید ابتر ہو جکی ہے جس کی تصدیق میڈیکل ہیلتھ کے میڈیکل بورڈ بھی کر چکے ہیں عدالت عالیہ اس کا جلد از جلد ٹرائل کرکے اس کو فوری رہا کرے جس پر وائس پریذیڈنٹ اور یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ممبران نے گہری تشویش اور دکھ کا اظہار کیا اور اعادہ کیا کہ وہ مذہبی آزادی پر حکومت پاکستان سے بات چیت کے ذریعے مطالبہ کریں گے کہ وہ عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کریں
یہ بھی پڑھیں؛توہین رسالت کے جھوٹے کیس میں قید جوڑا رہائی کے بعد یورپ پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛جنت مرزا نے صلیب کی توہین پر مبنی ویڈیو پر معذرتی ویڈیو جاری کردی
یہ بھی پڑھیں؛نرما علی کے مسیحی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز الفاظ، مسیحیوں میں غصے کی لہر
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation