ڈی سیٹ ہونے والے اعجاز آگسٹین اور ہارون گل کی جگہ سموئیل یعقوب اور حبقوق گل رکن پنجاب اسمبلی ہوں گے

ڈی سیٹ ہونے والے اعجاز آگسٹین اور ہارون گل کی جگہ سموئیل یعقوب اور حبقوق گل رکن پنجاب اسمبلی ہوں گے
ڈی سیٹ ہونے والے اعجاز آگسٹین اور ہارون گل کی جگہ سموئیل یعقوب اور حبقوق گل رکن پنجاب اسمبلی ہوں گے

فیصل آباد (رپورٹ؛ تریضہ پیٹر کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی ) ڈی سیٹ ہونے والے اعجاز آگسٹین اور ہارون گل کی جگہ سموئیل یعقوب اور حبقوق گل رکن پنجاب اسمبلی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی کے 20 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کر دیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی قیادت میں الیکشن کے اعلان تک ہماری جدوجہد جاری رہیگی ؛ صدر پی ٹی آئی منارٹی ونگ


ڈی سیٹ کیے جانے والے 25 اختلافی اراکین میں ملک غلام رسول، سعید اکبر خان، محمد اجمل، عبدالعلیم خان، نذیر احمد چوہان، محمد امین ذوالقرنین، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلمان اور زوار حسین وڑائچ شامل ہیں۔ ڈی سیٹ ہونے والے دیگر ارکان میں محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمیٰ کاردار، ملک اسد علی، اعجاز مسیح، محمد سبطین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی میٹنگ


ڈی سیٹ ہونے والے اقلیتی اراکین اسمبلی ہارون عمران گل اور اعجاز آگسٹین مسیح کی جگہ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے حبقوق اقبال گل اور راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سموئیل یعقوب بلو ممبر پنجاب اسمبلی بنیں گے۔ اس حوالے سے الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر خبریں اور مبارکباد کی پوسٹیں شیئر کی جارہی ہیں۔




Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

أحدث أقدم