جنت مرزا نے صلیب کی توہین پر مبنی ویڈیو پر معذرتی ویڈیو جاری کردی

جنت مرزا نے صلیب کی توہین پر مبنی ویڈیو پر معذرتی ویڈیو جاری کردی

لاہور (تریضہ پیٹر سے )جنت مرزا نے صلیب کی توہین پر مبنی ویڈیو پر معذرتی ویڈیو جاری کردی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر اپ لوڈ ہونے والی متنازعہ ویڈیو پر معذرت کرلی ہے اور معذرت پر مبنی ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر جاری کردی ہے۔ 

 

یہ بھی پڑھیں؛صلیب کی بے حرمتی، جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب پر کارروائی کے لیے ایف آئی اے میں درخواست

 

انہوں نے تازہ ویڈیو میں اپنی سابقہ متنازعہ ویڈیوڈلیٹ کردینے کے متعلق بھی آگاہ کیا۔ 


ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک کمپنی کی طرف سے یہ چین بھیجی گئی تھی جس پر تتلیاں اور کراس بنے ہوئے تھے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ میرا اس بات پر دھیان نہیں گیا کہ اس زنجیرپر صلیب کا نشان بھی بنا ہوا ہے۔ 

 

 

یہ بھی پڑھیں؛جنت مرزا کی طرف سے صلیب کی توہین پر مسیحی قوم میں شدید غم و غصہ


ان کا مزید کہنا تھا کہ کمنٹ سیکشن میں اپنے مداحوں اور مسیحی فالوررز کے اظہار رائے سے انہیں علم ہوا کہ ویڈیو میں کیا غلط ہے لہذا انہوں نے فوراً ویڈیو کو ڈلیٹ کیا اور اپنے مسیحی مداحوں سے معذرت کی ہے۔ 


یادرہے کہ گزشتہ دنوں جنت مرزا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میںان کی پینٹ کی زپ والی جگہ مسیحی صلیب لٹکی ہوئی تھی۔ 


یہ بھی پڑھیں؛نرما علی کے مسیحی کمیونٹی کے لیے توہین آمیز الفاظ، مسیحیوں میں غصے کی لہر

 

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ میں توہین مذہب کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔

 

 یہ بھی پڑھیں؛ساون مسیح کی سزائے موت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنیکا حکم


Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی