اوکاڑہ چک 39 جی ڈی تھانہ گوگیرہ کی حدود میں مظلوم اور غریب مسیحی خاندان پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے محمد مقبول ودیگر مسلح ملزمان کا حملہ جس سے اللہ دتہ مسیح کی موت واقعہ اور باقی مسیحی مرد و خواتین غنڈہ گرد عناصر کے حملہ سے شدید زخمی
یہ بھی پڑھیں؛گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا
تفصیلات کے مطابق مورخہ 19/05/2022محمد مقبول ودیگر بدمعاش،گنڈہ گرد مسلح ساتھیوں کے ساتھ سابقہ معمولی رنجش کی بنیاد پر اللہ دتہ مسیح۔راشد مسیح ودیگر مرد و خواتین پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے آہنی راڈوں اور سوٹوں کا بے دریغ استعمال جس سے اللہ دتہ مسیح کی موت واقع باقی شدید زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں؛آرزو کے بعد مسیحی بچی ہما کی بازیابی؟
مظلوم خاندان نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ہماری خواتین کو بالوں سے پکڑ کر مارا پیٹا قمیض پوشیدنی پھاڑدی اور نیم برہنہ کر دیا جو کہ ظلم کی انتہا ہے جس کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں کٹ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛مسیحی قوم کو مبارک ہو،آروز بیٹی کو بازیاب کرا لیا گیا۔
علاقے کے مسیحی سابقہ ممبر کونسل اوکاڑہ اقبال یونس ودیگر نے مظلوم مسیحی خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پرزور اپیل کی ہے کہ ہماری وزیراعظم وزیراعلیٰ ودیگر اعلیٰ افسران سے گزارش ہے کہ وہ مظلوم خاندان کو فوری انصاف دلوایا جائے
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation