گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا


گوجرانوالہ (کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی راحت زمرد+سبیسٹین گل) گوجرانوالہ؛ گلی میں نالی کے تنازعہ پر مسیحی ماں اور بیٹے کو گولیوں سے چھننی کردیا گیا۔

 
ضلع گوجرانوالہ ، تحصیل وزیر آباد ، علی نگر کے علاقہ کٹھور میں گلی میں نالی کے تنازعہ پر مقتول خاتون یاسمین اور پڑوسن کے درمیان دو ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا جس پر اہل محلہ نے صلاح کرادی۔

یہ بھی پڑھیں؛آرزو کے بعد مسیحی بچی ہما کی بازیابی؟

آج پھر کس بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر پڑوسن عطرت بی بی نے اپنے بیٹوں کو آواز دی ۔ اس کے بیٹے محسن بٹ نے یاسمین بی بی کو گولیوں سے چھننی کردیا۔ گولیوں کی آواز سن کر مقتولہ کا بیٹا عثمان باہر آیا اور والدہ کو بچانے کے لےے آگے بڑھا اسے بھی گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا گیا۔

 
دونوں ماں بیٹا ہسپتال لے جانے سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛مسیحی قوم کو مبارک ہو،آروز بیٹی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

 

ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

 
یاسمین کے شوہر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ عثمان بزدارصوبائی، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور جناب اعجاز عالم سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

ضرور پڑھیں؛ہما آرزو کی جبری مذہب تبدیلی کے خلاف رواداری تحریک کا اقلیتی اراکین اسمبلی سے احتجاجاً مستعفی ہونے کا مطالبہ

 

Comments

Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation

جدید تر اس سے پرانی