وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب اور یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی دو روزہ پنجاب ٹالرینس سمٹ 2022 کا انعقاد کیا۔
صوبائی وزیر انسانی حقوق، بین المذاھب ہم آہنگی واقلیتی امور اعجاز عالم ، مولانا طاہر اشرفی ، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے سربراہی اجلاس میں خصوصی شرکت کی،سربراہی اجلاس میں ملک کے معززین اور مقررین نے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری پر اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک دوسرے کے خیالات اور عقائد کا احترام مضبوط اور محفوظ پاکستان کے لیے ناگزیر ہے۔ سربراہی اجلاس کے اختتام پر پہلی پنجاب بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی کی توثیق کرتے ہوئے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation