پشاور (رپورٹ ؛ تریضہ پیٹر کوآرڈینیٹر نوائے مسیحی )محترمہ شنیلا روت نے چرچ آف پاکستان کے شیہد پاسٹر ولیم سراج کے قتل پر پشاور چرچ کے بشپ صاحبان و اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اور زخمی پاسٹر پیٹرک نعیم کی عیادت بارے دریافت کیا ۔
محترمہ شنیلا روت صاحبہ نے کے پی کے حکومت سے درخواست کی کہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ملزموں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ترجمان میڈم شنیلا روت نے ان کی گاڑی کے ایکسیڈنٹ کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں
محترمہ شنیلا روت صاحبہ نے اہل خانہ کے لیے حکومت سے شہداء پیکج دینے کی درخواست کی اور کہا کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
محترمہ شنیلا روت صاحبہ نے پشاور کی مسیحی برادری کو امن کا دامن تھامے رکھنے کی درخواست کی اور کہا کہ ہمیں ملکر پاکستان کے خلاف دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے اور حکومت کا ساتھ دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛شنیلا روت صاحبہ مالاکنڈ ریجن نے کے پی کے حلف برداری تقریب میں شرکت کی
محترمہ شنیلا روت صاحبہ نے شہید پاسٹر ولیم سراج کی قبر پر پھول چڑھائے اور شیہد کے لیے دعا کی ۔
یہ بھی پڑھیں؛خلیل جارج کو اقلیتی امور کی وزارت ملنے پر مقامی مسیحی قیادت کی طرف سے مبارکباد
اس موقع پر بشپ ہمفری پیٹر ،بشپ آف پشاور بشپ منور مال شاہ ،ایم۔پی اے ولسن مسیح ،زولفقار کھوکھر موجود تھے ۔
إرسال تعليق
Show discipline and civility while commenting and don't use rude words. Thanks for your cooperation